وزارت دفاع
نول کورنا وائرس کو ختم کرنے والا مائیکرو ویوو اسٹرلائزر کو تیار کیا گیا
Posted On:
30 APR 2020 6:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 اپریل 2020/ دفاعی تحقیق اور ترقی تنظیم کے ذریعہ امداد یافتہ ایک ڈیمڈ یونیورسٹی،ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹکنالوجی نے کووڈ-19 کو ختم کرنے کے لئے ’’اتلیے‘‘ نامی ایک مائیکرو ویوو اسٹرالائزر تیار کیا ہے۔ یہ وائرس 56 ڈگری سے 60 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت پر پھیلنے والی مائیکرو ریو گرمی کی وجہ سے ٹوٹ کر ختم ہوجاتا ہے۔
یہ پروڈکٹ ایک کفایتی حل ہے جسے پورٹیبل یا فکسڈ انسٹالیشن میں چلایا جاسکتا ہے۔ اس سسٹم کو انسان کے ذریعہ استعمال کرنے کے لئے تجربہ کیا گیا اور اسے محفوظ پایا گیا۔ مختلف النوع اشیا کےمختلف بناوٹوں اور ڈھانچوں کے مطابق ، اسٹرلائزیشن کا وقت 30 سیکنڈ سے ایک منٹ لگا۔ اس مشین یا سسٹم کا وزن تقریباً 3 کلو گرام ہے اور اسے صرف غیر میٹیلک چیزوں کے لئے کیا جاسکتاہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-2170
(Release ID: 1619924)
Visitor Counter : 183
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada