وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم اور میانمار کی اسٹیٹ کاونسلر ڈاو آنگ سان سوچی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

Posted On: 30 APR 2020 3:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی: 30 اپریل 2020، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 اپریل 2020 کو جمہوریہ میانمار کی اسٹیٹ کاونسلر ڈاو آنگ سان سوچی کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے گھریلو اور علاقائی تناظر میں ابھرتے کوویڈ 19 کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کو وبائی امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کئے جا رہے اقدامات پر تازہ جانکاری دی۔

ہندوستان کیپڑوسی پہلےکی پالیسی کے ایک اہم ستون کی حیثیت سے میانمار کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کووڈ۔ انیس کے صحت اور معاشی اثرات کو کم کرنے کے تئیں میانمار کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہندوستان کی تیاری سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم جناب مودی نے ہندوستان میں موجود میانمار کے شہریوں کے لئے حکومت ہند کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے میانمار میں ہندوستانی شہریوں کو میانمار کے حکام کی جانب سے دیئے جانے والے تعاون پر اسٹیٹ کاونسلر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کوویڈ 19 سے درپیش موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے رابطے میں رہنے اور مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 

 

 

(م ن- ن ا- ن ر)

U-2152

 



(Release ID: 1619650) Visitor Counter : 173