سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے اسپتالوں میں کووڈ-19 کی جانچ اور قرنطینہ سہولتوں اور علاج کے مراکز میں دویانگ جنوں کے پہنچنے کیلئے بنیادی سہولتوں کو یقینی بنانے کیلئے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مکتوب لکھا
Posted On:
29 APR 2020 5:00PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ دویانگ جن (معذور افراد) کے لئے کووڈ-19 کی جانچ اور قرنطینہ سہولتی مراکز کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور صحت مراکز میں علاج کیلئے ان کی رسائی کیلئے بنیادی سہولتوں کو یقینی بنائیں۔سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو تحریر کردہ ایک مکتوب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمہ کی سکریٹری محترمہ شکنتلا ڈی گیملین نے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے اثرات کو کم کرنے اور ضرورت کے مطابق طبی وسائل سے بھرپور صلاحیت کو بڑھانے کیلئے کئی کووڈ-19 مراکز کو کنٹنمنٹ اکائیوں ، آئیسولیشن ،معالجہ مراکز اور جانچ لیب کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔ موجودہ بحران دویانگ جنوں کو نہ صرف ان کی کم قوت مدافعت کے سبب بڑے پیمانے پر خطرات پیش کرتے ہیں بلکہ کووڈ-19 سے متعلق سہولتی مراکز تک ان کی رسائی کے دوران اہم وسائل کی عدم دستیابی کے سبب دقتیں پیش کرتی ہیں۔ معذوروں کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی )نے معذور افراد کیلئے ترجیحی علاج اور ان کی حفاظت کے طریقوں ، صحتمند زندگی بسر کرنے کے طریقے اور ہائیجین ، خدمت گاروں ، انکی دیکھ ریکھ کرنے والوں اورقابل رسائی خدمات فراہم کرنے والوں مثلاً اشاراتی زبان کے ذریعے انہیں سمجھانے والے افراد کے سلسلے میں معلومات اوراطلاعات کی تشہیر سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔مزید برآں کووڈ-19 جانچ اور قرنطینہ مراکز کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور صحت مراکز میں ان کے علاج کیلئے رسائی کے کیلئے مناسب اور معقول انتظام اور ٹھہرنے کو یقینی بنایا جائے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ان بنیادی سہولتوں کو یقینی بنانے کیلئے ضروری کارروائی شروع کریں تاکہ دویانگ جنوں اور کم چلنے پھرنے کے قابل افراد اور ان کے خدمات گاروں اور دیکھ بھال کرنے والے افراد کو خاص کر اس وبا کے وقت مزید پریشانی نہ ہو۔ اسپتالوں اور صحت مراکز تک رسائی کی بنیاد ی خصوصیاب درج ذیل ہیں:
- تما م آپریٹنگ اور کنٹرول میکنیزم اور خود سے چلائے جانے والے آلات (سینیٹائزر ڈسپنسر، گلوب کیسز، سوپ، واش بیسن) کو معذور افراد کی رسائی والی جگہ کے اندر رکھے جاتے ہیں بالخصوص وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کے لئے۔
- رنگ او ر کنٹراس کی ضرورتوں کے مطابق رنگین اور آسان اہم اشاروں کا بندوبست کیاجاتا ہے۔
- ریلنگ کے ساتھ (ڈھال1:12 والے) ریمپ مہیا کرائے جاتے ہیں۔
- استقبالیہ جانچ کے علاقوں (ٹیسٹنگ ایریا )اور فارمیسی میں کم سے کم ایک (01) کم اونچائی کا قابل رسائی کاؤنٹر۔
- اہم اطلاعات کے عوامی اعلانات کیلئے سنی جاسکنے والی آڈیو، اعلانات اور کیپشن سے لیس ویڈیو ۔
- دویانگ جنوں کی مدد کیلئے لفٹوں تک پہنچ کو یقینی بنانا یاکم سے کم ایک لفٹ میں لفٹ مین کی تقرری کرنا۔
- دویانگ جنوں کیلئے ایسی جگہوں / کمروں / وارڈوں کو مختص کرنا جہاں آسانی سے پہنچنے کے لائق بیت الخلاء مہیا کرائے جاسکیں۔
- کووڈ-19 کے مریضوں بالخصوص ذہنی طور پر معذور اور دماغی بیماری کے شکار افراد کے خدمات گاروں کیلئے ویسٹیبُلر کیبن کی فراہمی۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 2131
(Release ID: 1619513)
Visitor Counter : 194
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam