محنت اور روزگار کی وزارت

لاک ڈاؤن کے دوران ای پی ایف او نے پی ایم جی کے وائی پیکیج کے تحت کووڈ-19 کے 7.40 لاکھ دعووں سمیت لگ بھگ 13 لاکھ دعووں کا نپٹارہ کیا

Posted On: 28 APR 2020 3:52PM by PIB Delhi

لاک ڈاؤن کے دوران تیزی کے ساتھ ای پی ایف ادائیگی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت  ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) پیکیج کے تحت  7.40 لاکھ کووڈ-19 دعووں سمیت کُل 12.91 لاکھ دعووں کا نپٹارہ کیا۔ اس میں پی ایم جی کے وائی پیکیج کے تحت  2367.65کروڑ روپئے کے کووڈ دعووں سمیت  کُل 4684.52 کروڑ روپئے کی ادائیگی شامل ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 وبا کے موقع پر چھوٹ حاصل کرنے والے ٹرسٹ بھی سامنے آئے ہیں۔ 27 اپریل 2020 تک اس یوجنا کے تحت  چھوٹ حاصل کرنے والے ٹرسٹوں کے ذریعے  79743 پی ایف اراکین کو کووڈ-19 کے لئے  پیشگی کے طور پر  875.52 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ اس میں 222 نجی سیکٹر کے اداروں نے  54641مستفیدین کو 338.23کروڑ روپئے  ، نجی سیکٹر کے  76 اداروں نے  24178مستفدین کو 524.75 کروڑ روپئے نیز امداد باہمی کے سیکٹر کے اداروں نے 924دعویداروں کو 12.54 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی ہے۔

ٹاٹا کنسلٹینسی سروسز ممبئی ، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی لمیٹیڈ ، گروگرام  اور ایچ ڈی ایف سی بینک  پوئی ، ممبئی نجی سیکٹر میں تین سر فہرست  چھوٹ حاصل کرنے والے  ادارے ہیں، ‘نپٹارہ کیے گئے دعووں کی تعداد ’اور ‘ادا کی گئی رقم ’دونوں کے لحاظ سے  ۔ نجی سیکٹر میں او این جی سی دہرہ دون،  نیویلی  لگنائٹ کارپوریشن ، نیویلی اور  بی ایچ ای ایل ،تریچی سرفہرست  تین چھوٹ حاصل کرنے والے ادارے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ تعداد  میں کووڈ-19 کے پیشگی دعووں کا نپٹارہ کیا ہے جبکہ نیویلی لگنائٹ کارپوریشن، نیویلی ، او این جی سی دہرہ دون اور  وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ، وشاکھاپٹنم  ای پی ایف ممبروں کو ادا کی گئی رقم کے لحاظ سے سرفہرست  تین ادارے ہیں۔

 کووڈ-19 وبا سے لڑنے کیلئے  ای پی ایف یوجنا سے ایک خصوصی نکاسی کی تجویز حکومت کے ذریعے اعلان کردہ  پی ایم جی کے وائی  یوجنا کا حصہ ہے اور اس معاملے پر 28 مارچ 2020 کی تاریخ کو ای پی ایف  اسکیم کے پیرا 68 ایل  (3) کو متعارف کرانے کیلئے  ایک فوری  نوٹیفکیشن   جاری کیا گیا تھا اس تجویز کے تحت  تین مہینے کیلئے  بنیادی تنخواہ اور مہنگائی  بھتے کی حد تک  ناقابل واپسی   نکاسی  یا ای پی ایف کھاتے میں ممبر کے  کریڈٹ کیلئے موجود رقم کا 75فیصد تک جو بھی کم ہو، ادا کی جاتی ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب  صرف ایک تہائی  عملہ کے کام کرنے کے باوجود ای پی ایف او اس مشکل حالات کے دوران اپنے اراکین کی خدمت کرنے کیلئے  عہد بند ہے اور اس مشکل حالات کے دوران ای پی ایف او دفاتر ان کی مدد کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:2103


(Release ID: 1619154) Visitor Counter : 243