بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
کووڈ-19 کے نتیجے میں بندرگاہ ملازمین؍کارکنان کو لاحق ہونے والے جانی اتلاف کی صورت میں 50 لاکھ روپے کا معاوضہ
ٹھیکے پر کام کرنے والے مزدوروں سمیت جنہیں بندرگاہ کے انتظامیہ نے رکھا ہو اور دیگر ٹھیکہ ملازمین سمیت دیگر تمام ملازمین پر احاطہ ہوگا
Posted On:
28 APR 2020 3:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،28؍اپریل2020: جہاز رانی کی وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ کووڈ-19 کے نتیجے میں لاحق ہونے والی جانی اتلاف کے لئے تمام بڑی بندرگاہیں ، بندرگاہوں کے ملازمین کے زیر کفالت ؍ان کے قانونی ورثہ کو معاوضہ؍ یکمشت امداد درج ذیل گوشوارے کے مطابق فراہم کرسکتی ہے۔
زمرہ
|
معاوضہ؍ یکمشت امداد کی رقم(روپے میں)
|
بندرگاہ کی جانب سے براہ راست کام پر لگائے گئے ٹھیکہ مزدوروں سمیت تمام تر بندرگاہ ملازمین
|
50.00 Lakh
|
دیگر ٹھیکہ مزدور
|
50.00 Lakh
|
مالیاتی معاوضے کا اعلان بندرگاہ سے متعلق فرائض سے متعلق انجام دہی کے دوران کووڈ-19 کے نتیجے میں لاحق ہونے والی جانی خطرے پر احاطہ کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔پورٹ کا چیئر مین دعوں کے نمٹارے؍ معاوضوں کی تقسیم؍یکشمت امداد کی فراہمی کے سلسلے میں افسرا مجاز ہوگا اور کووڈ-19 سے لاحق ہونے والی موت کے لئے بھی اسی کی تصدیق مصدقہ سمجھی جائے گی۔ یہ معاوضہ صرف کووڈ-19 وبائی مرض کے لئے نافذ العمل ہے اور اس کا نفاذ بعد ازاں نظر ثانی کی شرط کے ساتھ 30 ستمبر2020 تک کے لئے ہی ہوگا۔
*************
م ن۔ ن ع
(U: 2099)
(Release ID: 1618919)
Visitor Counter : 160
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam