امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے یہ حکم جاری کیا ہے کہ وہ بعض زمروں کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دیں لیکن اس میں اکیلے اور کئی برانڈ والے مالس شامل نہیں ہونے چاہئیں


لاک ڈاؤن کی پابندیوں  کے دوران  دی جانے والی ان رعایتوں کا اطلاق ہاٹ اسپوٹ اور بندشوں والے علاقوں پر نہیں ہوگا

Posted On: 25 APR 2020 12:47AM by PIB Delhi

نئی دہلی،25اپریل2020  ،       امور داخلہ کی وزارت (ایم ایچ اے) نے 15 اپریل 2020 کو ایک حکم جاری کرکے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے تحت بعض سرگرمیوں کو مستثنیٰ کردیا تھا لیکن اس کا اطلاق ہاٹ اسپوٹ اور بندشوں والے علاقوں پر نہیں ہوتا۔

(https://www.mha.gov.in/sites/default/files/MHA%20order%20dt%2015.04.2020%2C%20with%20Revised%20Consolidated%20Guidelines_compressed%20%283%29.pdf)

تجارتی اور نجی اداروں کے زمرے میں استثنا کی رعایت دیتے ہوئے ایم ایچ اے نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکم جاری کرکے یہ اجازت دی تھی کہ وہ متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شاپ اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت رجسٹر شدہ تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دیں۔ ان میں  رہائشی کمپلیکسوں، پڑوس اور اکیلے والی دکانیں بھی شامل ہیں۔

میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپلٹیوں کی حدود کو چھوڑ کر  مارکٹ کمپلیکسوں میں دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اکیلے اور کئی برانڈ والے مالس کو کسی بھی جگہ کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجازت شدہ تمام دکانوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اپنے کارکنوں کی صرف پچاس فیصد تعداد کے ساتھ دکانوں کو کھولیں اور ماسک لازمی طور پر پہننے کو یقینی بنائیں، نیز ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے ضابطے کی سختی کے ساتھ پابندی کریں۔

یہ بات نوٹ کرنی ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے دوران ان رعایتوں کا اطلاق ہاٹ اسپوٹ اور بندشوں والے علاقوں پر نہیں ہوگا۔

Click here to see the Official Communication

***************

م ن۔ا ج۔ ر ا

U: 2043

 



(Release ID: 1618456) Visitor Counter : 227