PIB Headquarters
کووڈ – 19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن
Posted On:
22 APR 2020 6:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 22/ اپریل:
(کووڈ – 19 سے متعلق پریس ریلیز گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فیلڈ آفیسرروں سے موصولہ معلومات اور پی آئی بی کے فیکٹ چیک پر مبنی ہے)
- ہن
وزارت صحت اور کنبہ بہبود کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپ ڈیٹ:
اب تک 19٫36 فیصد کی شرح سے 3870 افراد رو بہ صحت ہوئے ہیں۔ کل سے لے کر آج تک 1383 نئے معاملات کے اضافے کی رپورٹ ہے۔ ہندوستان میں اب تک کل 19984 افراد میں کووڈ – 19 کے پازیٹو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 50 افراد کی کووڈ – 19 سے ہلاکت کی رپورٹ ہے۔ مرکزی کابینہ نے اپیڈمک ڈیزیز ایکٹ 1897 کے تحت ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک آرڈی نینس جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔ آئی سی ایم آر نے ریپڈ اینٹی باڈی ٹسٹ کے استعمال کے لئے تمام ریاستوں کو پروٹوکول بھیجے ہیں۔ یہاں ایک بار پھر یہ دہرایا جاتا ہے کہ اینٹی باڈی ٹسٹ کا استعمال عام طور پر نگرانی کے لئے کیا جاتا ہے۔ حکومت ہند ٹیلی فونک سروے کا انعقاد کرے گی ، جس میں این آئی سی کے توسط سے شہریوں سے ان کے موبائل فون پر ٹیلی فون نمبر 1921 پر رابطہ قائم کیا جائے گا۔ یہ ایک حقیقی سروے ہے ، تمام شہریوں کو کووڈ – 19 کی علامتوں کی موجودگی اور مرض کے پھیلنے سے متعلق معلومات کے حصول میں مدد کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1617097
حکومت نے مزید زرعی اور جنگلاتی اشیاء ،طلباء کے لئے نصابی کتابوں کی دکانوں اور بجلی کے پنکھوں کی دکانوں کو کووڈ - 19 کے خلاف جنگ میں لاک ڈائون کی پابندیوں سے باہر رکھا ہے:
وزارت امور داخلہ نے مربوط نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے تحت بعض سرگرمیوں کو پابندی سے مستثنی کرنے کے لئے حکم جاری کیا ہے۔ مذکورہ بالا اشیاء کے تحت نرمیاں ، ہاٹ اسپاٹس / کنٹینمنٹ زون یا پابندی والے علاقوں میں نہیں ہوں گی۔ ان زون میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616915
شہری علاقوں میں گھر کے اندر معمر شہریوں کی دیکھ بھال کرنے والے، پری پیڈ موبائل ریچارج کرنے والے مراکز، فوڈ پروسیسنگ اکائیاں، کووڈ - 19 کے خلاف جنگ کے لئے عائد کی گئیں لاک ڈائون پابندیوں سے مستثنی رہیں گے:
وزارت امور داخلہ نے کووڈ -19 کے خلاف جنگ کے لئے ملک گیر لاک ڈائون سے متعلق مربوط نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے تحت بعض سرگرمیوں کو چھوٹ دینے کے لئے آرڈر جاری کیا ہے۔ مذکورہ بالا احکامات کے تحت جاری کئے رہنما خطوط میں جن زمروں میں پہلے ہی مخصوص خدمات اور سرگرمیوں کی چھوٹ دے دی گئی تھی، ان سے متعلق کوئیریز موصول ہوئی ہیں۔ وزارت امور داخلہ نے وضاحت جاری کی ہے اور استثنی کے زمرے میں بعض خدمات کو شامل کیا ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616883
مرکزی وزیر داخلہ نے ڈاکٹروں اور آئی ایم اے کے سینئر نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی : کووڈ- 19 کے خلاف جنگ میں انہیں ان کی سلامتی کی یقین دہانی کرائی:
وزیر داخلہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں خصوصیت کے ساتھ ڈاکٹروں کے کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر اس جنگ میں پوری لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، جیسا کہ وہ اب تک کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کووڈ -19 جیسے مہلک امراض سے عوام کو بچانے کے دوران ڈاکٹروں کے ذریعے دی گئی قربانیوں کو سلام کیا۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616965
مرکزی وزیر داخلہ نے حفظان صحت کے پیشہ وروں، طبی عملہ اور صف اول پر جنگ لڑنے والے کارکنوں کو تشدد سے تحفظ فراہم کرانے کی غرض سے معقول سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی:
امور داخلہ کی وزارت نے حفظان صحت کے پیشہ وروں ، طبی عملہ اور وبائی مرض کے خلاف جنگ لڑنے والے صف اول کے کارکنوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے معقول حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے آج ایک پھر تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے۔ ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، جو کووڈ - 19 کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے رحلت کرجاتے ہیں، ان کی آخری رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1617162
مرکزی کابینہ نے "انڈیا کووڈ – 19 ہنگامی کارروائی اور نظام صحت کی تیاریاں پیکیج" کے لئے 15000 کروڑ روپے کی منظوری دی:
مرکزی کابینہ نے "انڈیا کووڈ -19 ہنگامی کارروائی اور نظام صحت کی تیاریاں پیکج" کے لئے 15000 کروڑ روپے تک کی نمایاں سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے۔ منظور شدہ فنڈ کو تین مرحلوں میں استعمال میں لایا جائے گا اور فوری کووڈ - 19 ہنگامی کارروائی "7774 کروڑ روپے " کی گنجائش رکھی گئی ہے اور وسط مدتی سپورٹ)1 سے 4 سال ( کے لئے باقی ماندہ رقم میشن موڈ طریقہ کار کے تحت مہیا کرائی جائے گی۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616886
وزیراعظم نے دنیا کے تئیں اظہار تشکر کیا:
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی یوم ارض کے موقع پر اظہار تشکر کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سبھی انسانوں کی بے انتہا دیکھ بھال اور رحم دلی کے لئے اپنے سیارے کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہیں۔ آیئے آج ہم صاف ستھرے ، صحت اور زیادہ خوشحال دنیا بنانے کے لئے کام کرنے کا عہد کریں۔ وزیراعظم نے کہا ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آواز بلند کریں جو کووڈ -19 کو شکست دینے کے لئے صف اول میں کام کررہے ہیں۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616958
بھارتی ریلویز نے کووڈ - 19عالمی وبائی بیماری کے دوران مال بھاڑے کے لئے دی جانے والی ترغیبات کو ختم کرنے کا اعلان کیا:
24 مارچ 2020 سے 30 اپریل 2020 کی مدت کے دوران خالی کنٹینروں کی نقل وحمل اور خالی فلیٹ ویگنوں کے لئے کوئی اولج چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ صارف ذاتی طور پر مال گودام میں آنے کی بجائے اپنی ڈیمانڈ رجسٹر اور الیکٹرانک کے توسط سے اپنی اشیاء کی ریلوے کی رسید حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر کسٹمر الیکٹرانک رسید حاصل نہیں کرسکتے ہیں تو وہ بی سی این ایچ ایل کے الٹرنیٹ پروسیجر مینیمم نمبر کا استعمال کرکے ، جو مال گاڑی میں سامان کی لدائی کے لئے ضروری ہوتا ہے، اسے سامان کی منزل پر ریلوے انوائس جمع کرنے کے بغیر اپنے مال کی ڈیلیوری کراسکتے ہیں۔ ایسی حالت میں اب ٹرین کی لدائی کی شرح 57 سے گھٹا کر 42 کردی گئی ہے۔ صنعتوں کی حوصلہ افزائی کے لئے منی ریک کے لئے فاصلے کی شرائط میں دو پوائنٹ ریکیٹ کی سہولت دی گئی ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1617136
ریلویز نے ملک کی تمام ریاستوں میں اپنے ریلوے کچن سے روزانہ 2٫6 لاکھ کھانے کے ڈبے فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے:
وزارت ریلویز نے ، جہاں بھی ضلعی انتظامیہ چاہے گی اور ضرورت مندوں کے درمیان پکے ہوئے کھانے تقسیم کرنے کے لئے تیار ہوگی تو اپنے مختلف کچنس میں یومیہ 2٫6 لاکھ کھانے کے ڈبے مہیا کرانے کی پیش کش کی ہے۔ 2٫6 لاکھ یومیہ کھانے کے ڈبوں کی پیش کش ابتدائی مقامات کے لئے کچن کی صلاحتیوں کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اگر ضرورت محسوس کی جائے گی تو پکے ہوئے کھانے کے لئے ایسے مزید مقامات پر کچن کو اس قابل بنایا جائے گا۔ یہ کھانے فی ڈبہ 15 روپے کی کل بنیاد پر دستیاب ہوگا۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616985
ہندوستان کی بندرگا ہوں پر ہندوستان کے ملاح اور ان کی نقل حرکت کے سائن آن اور آف کے لئے ایس او پی کا اجراء:
جہاز رانی کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب منسکھ منڈاویا نے ہندوستانی بندرگاہوں کے ملاحوں کے سائن آن اور سائن آف کے لئے ایس ا وپی کے اجراء کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس حکم کے لئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کیونکہ اسے اب بحری جہازوں کے عملے کے لئے سمندری بندرگاہ تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہزاروں کی تعداد میں ملاحوں کو در پیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616999
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے ایڈوائزری:
وزارت اطلاعات ونشریات نے رپورٹروں ، کیمرا مین ، فوٹو گرافروں وغیرہ سمیت میڈیا افراد کو، جو ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ -19 سے متعلق معاملات کی کووریج کرتے ہیں، اور دیگر مقامات کے لئے سفر کرتے ہیں، جن میں پابندیوں والے علاقے ، ہاٹ اسپاٹ اور کووڈ – 19 متاثر ہ دوسرے علاقےشامل ہیں ، وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران صحت اور احتیاط کا خاص خیال رکھیں ، اس سے متعلق مشورے دیئے ہیں۔ وزارت نے میڈیا ہاِئوسز کی انتظامیہ سے بھی اپنے فیلڈ اسٹاف کے علاوہ آفس اسٹاف کی ضروری دیکھ بھال کرنے کی درخواست کی ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1617020
ای پی ایف او نے پی ایم جی کے وائی کے تحت کام کے 15 دنوں کے اندر کووڈ – 19 سے متعلق 6٫06 لاکھ دعووں سمیت 10٫02 لاکھ کا نمٹارہ کیا ہے:
اس عمل کے دوران تقریبا 3600٫85 کروڑ روپے کی کل رقم کی ادائیگی کی ہے جس میں لوک ڈائون کی وجہ سے اپنے صرف ایک تہائی عملے کے ذریعے 1954 کروڑ روپے کے کووڈ -19 دعوے شامل ہیں۔ کووڈ -19 سے متعلق 90 فیصد دعووں کو کام کے تین دنوں کے اندر ہی نمٹایا گیا ہے۔ دعووں کے تیز رفتار نمٹارے کے لئے تیار کئے گئے خصوصی سافٹ ویئر کے توسط سے سروس ڈیلیوری کا یہ نیا معیار طے کیا گیا ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1617159
وزارتوں ، فرضی خبروں کو باہر لانے والے پی آئی فیکٹ چیک کو بند کرنے کا کوئی سرکاری حکم نہیں ہے:حکومت کے ذریعے "سے نمستے" نام سے کوئی بھی ویڈیو کانفرنسنگ ایپ کی شروعات نہیں کی گئی ہے اور نہ اسے منظوری دی گئی ہے:
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616896
جناب دھرمیندر پردھان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹروں کے ساتھ بات چیت کی: غریبوں کے فائدے کے لئے زیادہ سے زیادہ اجوولا ریفل کو مفت کرنے کے لئے کہا:
پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے لاک ڈائون کے دوران ایل پی جی سیلنڈروں کی صارفین کے گھر پر فراہمی کو یقینی بنانے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پورے ملک سے 1000 سے زائد ایل پی جی ڈسٹری بیوٹروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے غریبوں کے لئے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت پی اے ایم یو وائی استفادہ کنندگان کو زیادہ سے زیادہ تین مفت ایل پی جی سلینڈر مہیا کرانے کے لئے مثبت طریقہ کار اپنانے کی اپیل کی۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616614
پریسیڈنٹ اسٹیٹ میں کووڈ – 19 کے پازیٹو معاملے کا پتہ لگنے سے متعلق معلومات:
پریسڈنٹ اسٹیٹ میں کووڈ – 19 کے پازیٹو معاملے کا پتہ لگنے کے تعلق سے میڈیا رپورٹوں اور قیاس آرائیوں کے پیش نظر صورت حال کے تعلق سے حقائق جاری کئے گئے ہیں۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616940
وزارت فروغ انسانی نے ای- لرننگ کے مواد میں تعاون کے لئے ایک قومی پروگرام ودیا دھن 2٫0 شروع کیا ہے:
جناب رمیش پوکھریال نشنک نے ای – لرننگ کے مواد میں تعاون کے لئے ودیا دھن 2٫0 پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام طلباء " اسکول اور اعلی تعلیم دونوں کے لئے" خصوصا کووڈ – 19 کے وبائی مرض کے پھیلنے کے پس منظر میں ای – لرننگ کے مواد کے بڑھتے مطالبات کی وجہ سے شروع کیا گیا ہے۔ علم میں اضافے کے لئے اسکولنگ کے ساتھ ڈیجیٹل ایجوکیشن کو مربوط کرنے کی فوری ضرورت کے پیش نظر بھی یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1617143
سبز وشاداب ، صاف ستھری دنیا کی تعمیر کی نائب صدر جمہوریہ کی اپیل:
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی یوم ارض کے موقع پر سبز و شاداب اور صاف ستھری دنیا کی تعمیر کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کی عوام سے اپیل کی کیونکہ خدمت خلق ایک مبارک کام ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ "آئیے ہم ترقیاتی ماڈل اور صارف پر مبنی طرز زندگی نیز اپنے کرہ ارض کے تحفظ کواہمیت دینے کا عزم کریں"۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 وبائی مرض کے تناظر میں ہمیں اپنی ترقیاتی اور معاشی حکمت عملیوں پر از سر غور کرنا اور انہیں دوبارہ وضع کرنا ہوگا۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616763
جناب نریندر سنگھ تومر نے فوڈ سکیورٹی ، سلامتی اور تغذیہ پر کووڈ -19 پر اثرات کے موضوع پر منعقدہ جی -20 غیر معمولی وزرائے زراعت کی میٹنگ میں شرکت کی:
وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے فوڈ سکیورٹی، سیفٹی اور تغذیہ پر کووڈ -19 کے اثرات سے متعلق مسئلے کے حل کے لئے جی -20 وزراء کی غیر معمولی حقیقی میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے لاک ڈائون کی مدت کے دوران سماجی ڈیسٹنسنگ ، صحت اور صفاءی ستھرائی کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے زرعی سرگرمیوں کو پابندیوں سے باہر رکھنے اور لازمی زرعی پیداوار کی دستیابی اور فراہمی کو جاری رکھنے سے متعلق حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616889
کووڈ -19 وبائی مرض کی وجہ سے عائد لوک ڈائون کی مدت کے دوران پورے ملک میں لازمی اشیاء کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لئے حکومت کی بروقت مداخلت:
وزارت زراعت نے وبائی مرض کووڈ -19 کی وجہ سے پیدا ہوئی صورت حال میں عائد لاک ڈائون کے دوران تھوک بازاروں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور سپلائی چین کو فروغ دینے کی غرض سے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ دو نئے ماڈیول یعنی گوداموں پر مبنی کاروباری کا ماڈل اور کاشت کار پیداوار آرگنائزیشن )ایف پی او( کو شامل کرکے نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ "ای – نام" پورٹل کو بہتر بنایا گیا ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616771
وبائی مرض کووڈ - 19 کے مقابلے کے لئے پورے ملک میں کیمیائی اشیاء ، کیمیائی کھاد اور ادویہ کی دستیابی کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں: گوڑا
کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ عالمی وبائی مرض کووڈ -19 کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے ان کی وزارت ادویہ ، فرٹیلائزر اور جراثیم کش کیمیائی مادوں کی معقول فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616771
وبائی مرض کے دوران رہنما خطوط پر عمل در آمد کرتے ہوئے لازمی خدمات کے تحت ضروریات کی تکمیل کے لئے اسکل انڈیا نے 900 سرٹیفائد پلمبروں کی فہرست مہیا کرائی ہے:
جاری کووڈ -19 بحران کے دوران پیلمبنگ جیسی لازمی خدمات کی ضرورت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انڈین پیلمبنگ اسکل کونسل)آئی پی ایس سی(، جو کہ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے تحت کام کرتی ہے، 900 سے زائد ان پلمبروں کا ڈاٹا بیس تیار کیا ہے جو لاک ڈائون کی مدت کے دوران پورے ملک میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آئی پی ایس سی نے اپنے تسلیم شدہ تربیتی شراکت داروں سے ضرورت مندوں کے درمیان خوراک کی تقسیم اور لازمی اشیاء کی فراہمی کی درخواست کی ہے اور ان کی تیاری اور تقسیم کاری کی سرگرمیوں کے لئے ضروری امداد کی پیش کش کی ہے۔
برائے تفصیل: http://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1616886
وزارت سیاحت نے وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے 15 اکتوبر 2020 تک ہوٹلوں / ریستورانوں کو بند کرنے سے متعلق کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا ہے:
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1617014
کووڈ -19 کی وجہ سے ٹرائیفڈ )ٹی آر آئی ایف ای ڈی( کی مثبت پہل:
کووڈ -19 لاک ڈائون )اور اس کے بعد کی مدت (کے دوران قبائلیوں کے مفادات کے تحفظ سے متعلق کارروائیوں کو تین مدوں – تشہیر ، بیداری پیدا کرنے، حفظان صحت کے لئے ذاتی تحفظ ، این ٹی ایف پی خریداری میں درجہ بند کیا جاسکتا ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1617038
محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، سائنس وٹیکنالوجی کے توسط سے سماجی سطح پر کووڈ -19 سے نمٹنے والے این جی اوز نیٹ ورک کی مدد کررہا ہے:
سائنس اور ٹیکنالوجی کے نیٹ ورک سے ہندوستان کی 22 ریاستوں میں پھیلے این جی اوز کی محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی )ڈی ایس ٹی ( کا سائنس فار اکیوٹی امپارومنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ )ایس ای ای ڈی(ڈویزن کے ذریعے مدد کی جارہی ہے۔ اس نے مختلف ایس این ٹی مداخلتوں کے توسط سے کووڈ -19 کو پھیلنے سے روکنے میں اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ مختلف ریاستوں میں حکومت کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1617176
وبائی مرض کووڈ -19 کے دوران سیف گارڈ عملے کے لئے نارتھ ڈی ایم سی کے ذریعے کئے گئے جامع اقدامات:
وبائی مرض کووڈ -19 کی اس مشکل گھڑی میں نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے اپنے عملے کی پوری حفاظت اور ممکنہ تحفظ کو یقینی بنانے کی غرض سے متعدد جامع اقدامات کئے ہیں۔ نارتھ ڈی ایم سی نے ہر ایک کنٹنمنٹ زون کے باہر ہر ایک عملے کے لئے خواہ اس کا تعلق صفائی ستھرائی ، انجینئرنگ، عوامی صحت یا کسی بھی محکمے سے ہو، اس کے لئے ڈاکنگ اسٹیشن قائم کیا ہے۔ یہ عملہ ڈاکنگ اسٹیشنوں کی اپنی ڈیوٹی شروع کرتا ہے۔ یہ لوگ یہاں رپورٹ کرتے ہیں اور انہیں معقول پی پی ای کٹ مہیا کرائی جاتی ہے۔
برائے تفصیل: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1617007
پی آئی بی فیلڈ آفیسروں سے ان پٹ:
* مہاراشٹر: مہاراشٹر میں منگل کے دن سامنے آئے 552 نِئے مریضوں کے ساتھ کووڈ -19 کے مریضوں کی تعداد 5218 تک پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں 355 نئے معاملات کی رپورٹ کے ساتھ یہاں تعداد بڑھ کر 3445 تک پہنچ گئی ہے جو ہندوستان کے کسی شہر میں ایک دن میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ اب تک 779 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔ ممبئی میں 53 صحافیوں میں کووڈ -19 کا پازیٹو آنے کی روشنی میں وزارت اطلاعات ونشریات نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے ایک ایڈوائزر ی جاری کی ہے جس میں ان کی انتظامیہ سے فیلڈ کے علاوہ آفس اسٹاف کا خیال رکھنے کے لئے کیا گہا ہے نیز صحافیوں سے احتیاط برتنے کے لِئے بھی کہا گیا ہے۔ ایڈیشنل سکریٹری جناب منوج جوشی کی قیادت میں بین وزارتی مرکزی ٹیم " آئی ایم سی ٹی" نے آج دھراوی علاقے کا دورہ کیا اور ٹرانزٹ کیمپوں نیز کرنطینہ کے مراکز وغیرہ کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ریاست کے وزیر صحت جناب راجیش توپے بھی تھے۔ آئی ایم سی ٹی ٹیم نے وزیراعلی، میونسپل کمشنر ، کمشنر آف پولیس اور حکومت مہاراشٹر کے اعلی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
* گجرات: گجرات سے کورونا وائرس کے 112 نئے معاملات کی خبر ہے، جس کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2178 ہوگئی ہے۔ متاثرہ افراد میں سے اب تک 139 افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جبکہ 90 افراد کا انتقال ہوگیا ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر گجرات ہے۔
* راجستھان: بدھ کے دن ریاست میں کورونا وائرس کے 64 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 1799 تک پہنچ گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری "صحت" جناب روہت کمار سنگھ کے مطابق بیک لاگ کی وجہ سے 4000 نمونوں کے نتیجے نہیں ملے ہیں اور انہیں دہلی کی پرائیویٹ لیب میں بھیجا گیا ہے اور ان کے نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔
* چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ انتظامیہ نے ان علاقوں پر خصوصی توجہ دی ہے ، جنہیں کورونا وبائی مرض کی وجہ سے سیل کردیا گیا ہے۔ وہاں لوگوں کو ان کے گھر کے قریب ہی سبزیاں اور راشن مہیا کرایا جانا چاہئے تاکہ لوگ اپنے رہائشی علاقے سے باہر نہ آئیں۔ علاقے میں رہنے والوں کی سہولت کے لئے پلمبروں ، الیکٹریشینز اور اے سی میکینک کی فہرست تیار کرکے انہیں شائع کردیا گیا ہے، جو ادائیگی پر ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
* پنجاب: کووڈ – 19 کی پابندیوں کے درمیان بلا کسی رکاوٹ کے گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کی غرض سے پنجاب منڈی بورڈ نے 409 اضافی رائس شیلر کو ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران ذیلی منڈی یارڈ میں تبدیل کردیا ہے۔ کووڈ -19 کے دوران خریداری کے بہتر نظم کے نتیجے میں آج کی تاریخ تک گندم کی خریداری 1٫95 لاکھ میٹرک ٹن کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں 7٫54 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے کی گئی ہے۔ صنعتی اکائیاں جو وزارت امور داخلہ اور حکومت پنجاب کے ذریعے گزشتہ ہفتے جاری کئے گِئے رہنما خطوط کے تحت معیاری عملی طریقہ کار پر عمل در آمد کی شرط پر کارروائی شروع کرنے کے خواہاں ہیں، تو انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارمنٹ کی سائٹ پر آن لائن درخواست جمع کراکر سرگرمی شروع کرسکتے ہیں۔
* ہریانہ: صنعت اور دوسرے ادارے پورٹل - "سرل ہریانہ – جی او وی – ان" پر ریاست میں لاک ڈائون کے تحت کی گئی نرمی کے پیش نظر اپنی کارروائیاں شروع کرنے کے لئے پاس کے لئے درخواست کرسکتے ہیں۔ موٹر گاڑیوں کی بین ریاست نقل وحمل کے ای- پاس کے لئے " کووڈ پاس ۰ ای گورنمنٹ۰ او آر جی/ ریکویسٹر - ڈیش بورڈ " پر اپلائی کرسکتے ہیں۔
* ہماچل پردیش: وزیراعلی نے کہا ہے کہ ریاست میں کرفیو 3 مئی 2020 تک جاری رہے گا۔ ایسا اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا جارہا ہے کہ کورونا وائرس ریاست کے ان علاقوں تک نہ پہنچے ، جو سر دست اس سے پاک ہیں۔ وزیراعلی نے ریاست کو این -95 سرجیکل مارکس دینے کے لئے صدر جمہوریہ ہند کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس خیر سگالی سے ریاست میں کورونا کے خلاف جنگ کرنے والے میں اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
* جموں وکشمیر: آج 27 نئے معاملے کی رپورٹ ہے۔ ان تمام معاملات کا تعلق کشمیر ڈویژن سے ہے۔ اس طرح کل تعداد اب 407 تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں جموں سے 56 اور کشمیر کے متاثرین کی تعداد 351 ہے۔ فوج نے دو کووڈ -19 اسپتال قائم کئے ہیں ان میں ایک اسپتال سری نگر میں اور ایک جموں میں ہے۔ فوج نے وبا ئی مرض سے مقابلے میں سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
* ارونا چل پردیش: اروناچل پردیش میں اب تک 12366 صارفین نے مفت ایل پی جی سلینڈر حاصل کئے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں سے ارونا چل پردیش کے چانگ لانگ ضلع کے دور دراز کے علاقوں میں لازمی اشیاء اور طبی آلات کی فراہمی کے لئے اب تک چار دستے یہاں اتارے ہیں۔
* آسام: وزیر صحت جناب ہیمنت وسواس سرما نے ٹوئیٹ کرکے کہا ہے کہ لاک ڈائون کی مدت کے دوران والدین کو راحت پہنچانے کی غرض سے آسام کے پرائیویٹ اسکولوں میں اسکول کی 50 فیصد فیس کو معاف کردیا ہے۔ آسام کے محکمہ پنچایت اور دیہی ترقی نے پی ایم جی وائی کے تحت ڈی بی ٹی کے توسط سے 851642 ستفادہ کنندگان کے لئے فی کس 500 روپے کی مالی امداد جاری کردی ہے۔
* میزورم: پولیس کے ڈائریکٹر جنرل {ڈی جی پی} نے مامت ضلع میں سرحد کی سیلنگ کی ڈیوٹی پر تعینات دو پولیس والوں کے ساتھ میزورم - تری پورہ سرحد پر رہنے والے افراد کے گروپ کے ذریعے مار پیٹ کے معاملے کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔
* ناگالینڈ: ریاست کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ریاست میں پی پی ای کی خریداری اور کوائلٹی کنٹرول کی دیکھ بھال کرنے کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
* سکم: سکم میں نارتھ ڈسٹرک انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ پی ایم جی کے وائی کے تحت ضابطے کے مطابق راشن کی دکانوں سے 23 اپریل 2020 سے چاول اور دال تقسیم کئے جائیں گے ۔
* تری پورہ: تری پورہ میں ضلع انتظامیہ نے کل 557 مائیگرینٹ مزدوروں کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعے کووڈ -19 کے پیکج کے حصے کے طور پر اعلان کردہ پالیسی کے مطابق اپنے کنبے کی دیکھ بھال کے لئے ہر ایک مزدور کو ہزار روپے دیئے ہیں۔ اس سے 157 مزدوروں کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔
* کیرالہ: کووڈ -19 کے لئے پتھانم تھٹا جانچ میں نگیٹو آنے کے 45 دنوں کے بعد کوزی کوڈ میڈیکل کالج کے دو ہائوس سرجن میں پازیٹو کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ ٹرین میں دہلی میں تبلیغی جماعت میں شرکت کرنے والے جماعتیوں کے رابطے میں آئے تھے۔پازیٹو مریض کے مزید رابطوں کا پتہ لگنے کے بعد کولم کے سرحدی گائوں میں نگرانی بڑھادی گئی ہے اور تمل ناڈو کے ساتھ ملنے والی سرحد پر سرحدی چیک پوسٹ کو مستحکم کیا گیا ہے۔ ریاست میں سی ایم ڈی آر ایف میں سرکاری ملازمین کی پانچ مارچ تک 6 دن کی تنخواہ میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کل تصدیق شدہ معاملات کی تعداد 426 ہے جبکہ ایکٹو معاملات کی تعداد 117 ہے۔
* تمل ناڈو: ریاست کے وزیراعلی نے صحت کارکنان ، جن کی کووڈ -19 کی وجہ سے موت ہوجاتی ہے ان کے پسماندگان کو 50 لاکھ روپے اور روزگار دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر کی آخری رسومات کی آدائیگی کے موقع پر حملہ کے لئے 69 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ ڈاکٹر کی کووڈ کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔ تمل ناڈو میں کووڈ -19 کے کل معاملات کی تعداد 1596 ہوگئی ہے، ان میں فعال معاملات 940 ہیں، 18 کی موت ہوئی 635 ڈسچارج کردئے گئے۔ چنئی میں کل تعداد 358 اور کوئمبٹو ر میں 134 ہے۔
* پڈوچیری: پڈوچیری کے وزیراعلی، وزراء اور ممبران اسمبلی کے حفاظتی قدم کے طور پر کووڈ جانچ کی جائے گی۔
* کرناٹک: کل معاملات 425 ہیں اور آج 7 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ، جن میں 5 کا تعلق کلبرگی سے اور دو کا تعلق بینگلور سے ہے۔ اب تک 129 افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
* آندھرا پردیش: گزشتہ 24 گھنٹے میں 26 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح پازیٹو معاملات کی کل تعداد 813 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 24 کی موت ہوئی ، 120 ڈسچارج کئے گئے۔ اکٹیو معاملات 669 ہیں ۔ ریاست میں ہر ایک ریڈ زون میں اسپیشل آفیسر کی تقرری کی ہے۔ ریاستی حکومت نے پریشان حال خواتین کی شکایات کو دیکھنے کے لِئے تمام اضلاع میں گھریلو تشدد ہیلپ لائن نمبر شروع کیا ہے۔ پازیٹو معاملات والے اضلاع میں سب سے اوپر کرنول {203} ، گنٹو ر 177 ، کرشنا 86 ، نیلور 67 ، چتوڑ 59 اور کڈپا -51۔
* تلنگانہ: ریاست میں صحت انتظامیہ سوریہ پٹ میں کووڈ -19 کے تیزی سے پھیلائو پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ یہ علاقہ حیدرآباد سے 135 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ منگل کے دن 26 نئے معاملات کی رپورٹ ہوئی تھی۔ اس طرح سوموار کے روز یہ تعداد 56 تھی۔ ریاست میں اب تک کل پازیٹو معاملات کی 928 ہے۔
ہیش ٹیگ کووڈ- 19 سے متعلق فیکٹ چیک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن- س ش- ق ر
U: 1975
(Release ID: 1617659)
Visitor Counter : 664
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam