امور داخلہ کی وزارت

حکومت کے ذریعے  کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے دوران ای-کامرس کمپنیوں کے ذریعے غیر ضروری اشیاء کی سپلائی کی ممانعت

Posted On: 19 APR 2020 1:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19اپریل، امورِ داخلہ کی وزارت (ایم ایچ اے) نے کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن سے متعلق تمام وزارتوں-محکموں کے لیے مستحکم ترمیم شدہ رہنما خطوط کے تحت بعض سرگرمیوں کی چھوٹ سے متعلق ایک حکم نامہ  جاری کیا ہے۔ (https://www.mha.gov.in/sites/default/files/MHA%20order%20dt%2015.04.2020%2C%20with%20Revised%20Consolidated%20Guidelines_compressed%20%283%29.pdf),

مذکورہ مستحکم رہنما خطوط کے تحت اِس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ای-کامرس کمپنیوں کے ذریعے  ضروری اشیا کی سپلائی کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنی رکھا گیا ہے۔ مزید برآں ای-کامرس کمپنیوں کے ذریعے استعمال کی جانے والی صرف ایسی گاڑیوں کو، جو کہ ضروری اشیاء کی سپلائی میں مصروف ہیں، انھیں ضروری اجازت نامے کے ساتھ چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

لاک ڈاؤن  کی پابندیوں سے متعلق مذکورہ مستحکم ترمیم  شدہ رہنما خطوط کے  ضابطوں کے مطابق حکومت نے کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن پابندیوں کے دوران ای-کامرس کمپنیوں کے ذریعے غیر ضروری اشیاء کی سپلائی کو ممنوع قرار دیا ہے۔

سرکاری حکم نامہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

***************

م ن۔ م ع۔ ر ا

U: 1852



(Release ID: 1616036) Visitor Counter : 164