ریلوے کی وزارت

عوامی نظام تقسیم (پی ڈی ایس) کے لیے اناج کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے ریلوے کے محکمے نے پچھلے سال کی بنسبت دوگنا اناج سپلائی کیا


لاک ڈاؤن مدت کے دوران 25 مارچ سے 17 اپریل 2020 تک 1500 سے زیادہ ریکس میں 4.2 ملین ٹن سے زیادہ اناج ڈھویا گیا جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں 2.31 ملین ٹن اناج کی ڈھلائی کی گئی تھی

بھارتی ریلوے کا محکمہ اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہا ہے اناج جیسی زرعی مصنوعات کو بروقت اٹھائے اور بلارکاوٹ سپلائی چین کو بھی یقین بنائے

Posted On: 18 APR 2020 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 اپریل 2020 / بھارتی ریل محکمہ اس بات کو یقینی بنانے کی  لگاتار کوشش میں ہے کہ کووڈ – 19 کی وجہ سے عائد کیے گیے  ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران مال ڈھلائی کی اپنی خدمات کے ذریعے اناج جیسی لازمی اشیاء دستیاب رہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بھارت کے سبھی  گھروں میں ان کی رسوئیوں میں کام کاج معمول کے مطابق چلتا رہے ، 17 اپریل 2020 کو اناج کے 83 ریکس / 3601 ویگن  میں اناج لادا گیا (ایک ویگن  58 سے 60 ٹن اناج پر مشتمل تھا) ۔ 25 مارچ سے 17 اپریل 2020 تک کی مدت میں  لاک ڈاؤن کے دوران 1500 سے زیادہ ریکس اور 4.2 ملین ٹن سے زیادہ اناج لادا گیا۔

 یہ کوششیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئیں کہ اناج جیسی زرعی پیداوار  کو بروقت اٹھا لیا جائے  اور کووڈ – 19 کی وجہ سے عائد کیے گیے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران بروقت سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ لاک ڈاؤن مدت کے دوران  لازمی اشیاء کی ڈھولائی ، ٹرانسپورٹیشن اور ان اشیاء کو گاڑی سے اتارنے کا کام پورے زور و شور سے جاری ہے۔ زراعت کی وزارت اناج کو لادنے کے اقدام پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ دلہن کو بڑے پیمانے پر  ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے کون کوربھی نیفیڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

 بھارتی ریل محکمے نے  لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے پھل، سبزی، ڈیری مصنوعات  اور زرعی مقصد کے لیے بیج سمیت گلنے سڑنے والی اشیاء  کی ٹرانسپورٹیشن کےلیے پارسل اسپیشل ٹرینوں کے مقصدسے  65 راستوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ 17 اپریل تک 66 راستوں  کی اطلاع دی گئی تھی اور ان راستوں پر ٹائم ٹیبل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ ان رستوں پر بھی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جہاں مانگ کم ہے تاکہ ملک کا کوئی بھی حصہ رابطے سے باہر نہ رہے۔ ان ٹرینوں کو جہاں کہیں ممکن ہے راستے میں روکنے کی جگہ بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پارسل پہنچائے جا سکیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U - 1838



(Release ID: 1615984) Visitor Counter : 176