PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 16 APR 2020 7:02PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpgCoat of arms of India PNG images free download

(پی آئی بی کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز اور حقائق کی جانچ پڑتال پر مشتمل)

 

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس

ملک میں آج تک کووڈ – 19 کے 12380 مصدقہ معاملات اور 414 اموات کی خبر ہے۔ 1489 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دے جاچکی ہے۔ ہندوستان میں کووڈ-19 کے معاملات میں کیس فیٹیلٹی ریٹ (سی ایف آر) یعنی شرح اموات 3.3 فیصد ہے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کا فیصد 12.02 فیصد ہے۔ اب تک 325 اضلاع میں کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تفصیلی رہنما ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ وہ اس وبا کے دوران موجودہ صحت نگہداشت نظام کے تناظر میں غیرمعمولی مانگ کی تکمیل کے لئے ضروری صحت خدمات نگہداشت کی ڈیلیوری کرسکیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

             

صحت اور موٹر (فریق ثالث) انشورنس پالیسی ہولڈروں کو 15 مئی تک پریمیم کی ادائیگی کی اجازت دی گئی، ان کا ڈاک ڈاؤن کے دوران رینیول ہونا تھا

صحت اور موٹر (فریق ثالث) انشورنس پالیسی ہولڈروں جن کی پالیسی کا کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران رینیول ہونا تھا، کی دشواریوں کو کم کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرکے ایسے پالیسی ہولڈروں کو 15 مئی تک پریمیم کی ادائیگی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے گریس پیریڈ کے دوران بیمہ کے تسلسل اور دعوؤں کی دشواریوں سے پاک ادائیگی یقینی بنے گی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

                                       

محترمہ نرملا سیتا رمن نے جی-20 کے وزرائے خزانہ کی دوسری اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگ میں شرکت کی

وزیر خزانہ نے آج پائیدار طریقے سے مائیکرو ایکونامک استحکام  کو برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں اور ان کے روزی روزگار کے تحفظ میں وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کے رول پر توجہ مرکوز کی۔ انھوں نے حکومت ہند کے ذریعے کئے گئے ان اقدامات کو جی-20 کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مشترک کیا، جو سماج کے غیرمحفوظ طبقات کو تیزی کے ساتھ بروقت اور ہدف بند امداد بہم پہنچانے کے لئے کئے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب تک دو ہفتوں کے اندر ہندوستان نے 320 ملین سے زیادہ لوگوں کے درمیان 3.9 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ رقم کی مالی امداد تقسیم کی ہے، جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے قواعد کی راست منتقلی کو خاص طور پر پیش نظر رکھا گیا ہے، تاکہ اس کے مستفیدین کو عوامی مقامات پر آنے کی کم سے کم ضرورت پڑے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

مختصر مدت کے دوران بڑی مقدار میں دواؤں کی دستیابی ؍ پروڈکشن  میں تیزی لانے کے لئے ماحولیاتی اثرات کے جائزے (ای آئی اے) سے متعلق 2006 کے نوٹیفکیشن  میں اہم ترمیم کی جاسکے

عالمی سطح پر نوویل کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے پیدا ہوئے غیرمعمولی حالات کے تدارک اور متعدد دواؤں کی دستیابی یا پروڈکشن میں تیزی لانے کے لئے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے 27 مارچ 2020 کو ای آئی اے نوٹیفکیشن 2006 میں ایک ترمیم کی۔ متعددامراض کے علاج کے لئے تیار کئے گئے سبھی پروجیکٹوں یا بڑی مقدار میں دواؤں اور درمیانی اشیاء کے متعلق سرگرمیوں کی از سرنو زمرہ بندی کی گئی ہے اور اسے موجودہ زمرے ’اے‘ سے ’بی2‘ زمرے میں کردیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

’’ہم اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں اور دیں گے‘‘ – ڈاکٹر ہرش وردھن

صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہندوستان میں کووڈ-19 پر قدغن لگانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سینئر اہلکاروں اور فیلڈ افسروں نیز مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے کلیدی صحت عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

اجرت ماہ مارچ 2020  کے لئے الیکٹرانک چالان نیز ریٹرن (ای سی آر) فائل کرنے کی تاریخ 15 مئی 2020 تک بڑھائی گئی

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے لئے مرکزی حکومت کے ذریعے 24 مارچ 2020 کی نصف سے اعلان کئے گئے لاک ڈاؤن کے پیدا شدہ غیرمعمولی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان آجرین کے لئے جنھوں نے اپنے ملازمین کو مارچ 2020 کی تنخواہیں دی ہیں، کے لئے اجرت ماہ مارچ 2020 کے لئے الیکٹرانک چالان نیز ریٹرن (ای سی آر) داخل کرنے کی تاریخ 15 مئی 2020 تک بڑھادی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزیر دفاع نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چھاؤنی بورڈوں کی کوششوں کا جائزہ لیا

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں واقع 62 چھاؤنی بورڈوں کےذریعے کئے گئے انسدادی اقدامات کا آج جائزہ لیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے چھاؤنی بورڈوں پر زور دیا کہ انھیں صفائی ستھرائی اور تبخیر (فیومیگیشن) کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانا چاہئے، خاص طور پر آبادی والے سول علاقوں میں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ مہاجر ؍ یومیہ مزدوروں کے پریشان حال طبقات کو خوراک اور پناہ دستیاب کرانے کے لئے خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزیر زراعت نے خریف فصلوں کے متعلق قومی کانفرنس 2020 کی صدارت کی

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ سبھی ریاستوں کو چاہئے کہ وہ خریف کے ہدف کو حاصل کرنے کا نشانہ رکھیں اور کسانوں کی آمدنی کو دو گنی کرنے کا کام ایک مشن کے طور پر کیا جانا چاہئے۔ خریف فصلوں سے متعلق قومی کانفرنس 2020 سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ریاستوں کو یقین دلایا کہ حکومت ہند ریاستوں کو درپیش کسی بھی رکاوٹ کو دور کرے گی۔ قومی خریف کانفرنس کا اصل مقصد لاک ڈاؤن کے پیش نظر خریف فصلوں کی کاشت کاری کے لئے تیاریوں کے سلسلے میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کرنا اور ریاستوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کے ذریعے کئے جانے والے اقدامات کی فہرست ترتیب دینا تھا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

لاک ڈاؤن کے دوران زراعت اور متعلقہ شعبوں کے فروغ کے لئے زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمے کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی تازہ ترین صورت حال

آل انڈیا ایگری ٹرانسپورٹ کال سینٹر کا آغاز، پی ایم ایف بی وائی کے تحت 12 ریاستوں کے کسانوں کے درمیان 2424 کروڑ روپئے کے انشورنس دعوؤں کی تقسیم، کے سی سی سیچوریشن مہم کے تحت 17800 کروڑ روپئے کے قرضوں کے لئے 18.26 لاکھ درخواستیں منظور۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کیمیاوی کھادوں کا محکمہ ملک میں کیمیاوی کھادوں کی پیداوار، نقل و حمل اور دستیابی پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے

کووڈ-19  کی وبا سے پیدا ہوئی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کیمیاجات اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڈا، وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا، کیمیاوی کھادوں کے محکمہ کےسکریٹری جناب چھبی لیندر راؤل ملک بھر میں کیمیاوی کھادوں کی پیداوار اور تقسیم کے متعلق سرگرمیوں کی قریب سے نگرانی کررہے ہیں اور جائزہ لے رہے ہیں۔ محکمہ نے اعلیٰ ترین سطح پر کئے جارہے اقدامات کے سبب ہندوستان بھر میں کسانوں کو مطلوبہ مقدار میں کیمیاوی کھادوں کی دستیابی یقینی بن رہی ہے۔ محکمہ کے ذریعے ریئل ٹائم نگرانی کی جارہی ہے، تاکہ پروڈکشن اور سپلائی چین میں پیدا ہوئے کسی مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

جناب مختار عباس نقوی نے ریاستی وقف بورڈوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا کی وبا کے پیش نظر ماہ رمضان المبارک کے دوران لاک ڈاؤن، کرفیو اور سماجی دوری کے سخت اور ایماندارانہ نفاذ کو یقینی بنائیں

اقلیتی امور کے وزیر اور مرکزی وقف کونسل کے چیئرمین جناب مختار عباس نقوی نے آج 30 سے زیادہ ریاستی وقف بورڈوں کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی اور انھیں ہدایت دی کہ وہ کورونا کی وبا کے پیش نظر 24 اپریل سے شروع ہونے والے ماہ رمضان المبارک کے دوران لاک ڈاؤن، کرفیو اور سماجی دوری کے سخت اور ایماندارانہ نفاذ کو یقینی بنائیں۔ ملک بھر میں ریاستی وقف بورڈوں کے تحت 7 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ مساجد، عیدگاہیں، امام باڑے، درگاہیں اور دیگر مذہبی، سماجی ادارے آتے ہیں۔ مرکزی وقف کونسل ہندوستان میں ریاستی وقف بورڈوں کی ریگولیٹری باڈی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

زراعت کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے پوسا ڈی کنٹیمنیشن اینڈ سینیٹائزیگ ٹَنل کا افتتاح کیا

ڈویژن آف ایگریکلچر انجینئرنگ، آئی سی اے آر- انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی کے ذریعے فروغ دیے گئے پوسا ڈی کنٹیمنیشن اینڈ سینیٹائزنگ ٹَنل کا آج زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری کے ذریعے افتتاح کیا گیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

فرو غ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے اسکولوں کے لئے این سی ای آر ٹی کا متبادل اکیڈمک کلینڈر جاری کیا

والدین اور اساتذہ کی مدد سے گھر پر تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے کووڈ-19 کے سبب گھر میں رہنے کے دوران طلبہ کو بامعنی طریقے سے مصروف رکھنے کے لئے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی رہنمائی میں این سی ای آر ٹی نے متبادل اکیڈمک کلینڈر تیار کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

اے آئی سی ٹی ای نے طلبہ کے تحفظ اور ان کی تعلیمی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کالجوں ؍ اداروں کو ہدایات دیں

اے آئی سی ٹی ای نے کالجوں ؍ اداروں کو کچھ ہدایات جاری کی ہیں اور انھیں ہدایت دی ہے کہ کووڈ-19 کے سبب پیدا ہوئے خطرات کے دوران سیفٹی سے متعلق احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانا ملک کے سبھی شہریوں کی بنیادی ذمے داری ہوگی۔ بحران کے دور میں کالجوں ؍ اداروں کو موجودہ لاک ڈاؤن ختم ہونے اور معمول کی صورت حال بحال ہونے تک فیس کی ادائیگی پر زور نہیں دینا چاہئے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ایس ایس سی کے ذریعہ امتحانات کے شیڈیول کا اعلان

سماجی دوری کے ضابطوں سمیت لاک ڈاؤن کی موجودہ پابندیوں کے پیش نظر ایس ایس سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان سبھی امتحانات جن کے لئے امیدواروں کو ملک کے سبھی حصوں سے سفر کرنے کی ضرورت ہے، کی تاریخوں پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جائے گی۔ ان امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کمیشن کی ویب سائٹ اور اس کے ریجنل ؍ سب ریجنل دفاتر میں کیا جائے گا۔ دوسرے امتحانات کے شیڈیول کے پس منظر میں کمیشن کے ذریعے نوٹیفائی کئے گئے امتحانات کے سالانہ کلینڈر پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔ مزید برآں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ایس سی سی کے سبھی افسران اور اسٹاف کے ممبران ایک دن کی تنخواہ پی ایم کیئرس فنڈ میں دیں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کووڈ-19 کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران بزرگ شہریوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لئے ایڈوائزری

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

دیہی علاقوں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک کے سبھی حصوں کی گرام پنچایتیں سرگرمی سے اقدامات کررہی ہیں

ضلع اور گاؤں کی سطحوں پر متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں، جن میں عوامی مقامات کا روزانہ سینیٹائزیشن، محروم افراد اور مہاجر آبادیوں کے لئے پناہ گاہوں اور قرنطینہ مراکز کا قیام، ضرورت مندوں کو پروٹیکٹیو گیئر، مالی مدد اور کھانا ؍ راشن  دستیاب کرانا اور اس بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرنا شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کووڈ-19 کی وبا کے دوران مخصوص علاقےسے متعلق مخصوص حکمت عملی کی تیاری اور فیصلہ سازی میں مدد کے لئے مربوط جیواسپیشیل پلیٹ فارم

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ نے دستییاب جیو اسپیشیل ڈیٹاسیٹس، اسٹینڈرڈس- بیسڈ سروسیز اور اینالیٹک ٹولس کی مدد سے ایک مربوط جیو اسپیشیل پلیٹ فارم تیار کیا ہے، تاکہ کووڈ-19 کی موجودہ وبا کے دوران فیصلہ سازی میں مدد کی جاسکے اور ریکوری کے مرحلے میں سماجی – معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے کسی خاص علاقے سے متعلق مخصوص حکمت عملی وضع کی جاسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ڈی آر ڈی او نے پی پی ای جانچ مرکز کو ڈی آر ڈی ای گوالیار سے آئی این ایم اے ایس دہلی منتقل کیا

تاخیر سے بچنے اور پرسونل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) اور ماسک کی ڈیلیوری کے لئے دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے ٹیسٹنگ مرکز کو ڈیفنس ریسرچ ڈیلوپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (ڈی آر ڈی ای)، گوالیار سے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن این الائیڈ سائنسیز (آئی این ایم اے ایس)، دہلی منتقل کردیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

سیاحت کی وزارت نے ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ ویبینار سیریز کے تحت آج اپنے دوسرے ویبینار کا انعقاد کیا

سیاحت کی وزارت فی الحال ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ کے موضوع کے تحت ویبینار کے سیریز کا انعقاد کررہی ہے، جس کا مقصد ہندوستانیوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنے ملک کو جان سکیں۔ اس کا مقصد سیاحت کے شعبے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں صنعت کے متعلقین، طلبہ، عوام الناس وغیرہ کی معلومات کو بھی بہتر بنانا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

توانائی سے متعلق سی پی ایس یو، این ٹی پی سی کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لئے اپنے 45 اسپتالوں ؍ صحت اکائیوں کا استعمال کررہی ہے

پی ایس یو نے دہلی اور اڈیشہ میں کووڈ کے معاملات سے نمٹنے کے لئے اپنے دو اسپتال ریاستی حکومتوں کو دیا ۔ مہارتن پی ایس یو کووڈ-19 کی وبا کے دوران راحت پہنچانے کے لئے بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے، اس نے 168 آئیسولیشن بیڈ تیار کئے ہیں اور مزید 122 بیڈ دستیاب کرانے کے لئے کوشاں ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزارت داخلہ نے ژوم میٹنگ پلیٹ فارم کے محدود استعمال کے لئے ایڈوائزری جاری کی

مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے تحت کام کرنے والے سائبر کوآرڈنیشن سینٹر (سائی کورڈ) نے افراد کے ذریعے نجی طور پر ژوم میٹنگ پلیٹ فارم کے محدود استعمال کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم سرکاری مقاصد کے لئے سرکاری افسروں ؍ اہلکاروں کے استعمال کے لئے نہیں ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • اروناچل پردیش: اروناچل پردیش کو پی ایم جی کے اے وائی کے تحت تقسیم کے لئے مرکزی حکومت سے تقریباً 12361 میٹرک ٹن چاول ملا۔
  • آسام: گوہائی یونیورسٹی اور دیگر ملحقہ کالجوں کے لئے آنے والی گرمی کی چھٹیوں کو واپس لیا، تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران کلاسیز کو ہوئے نقصان کی تلافی ہوسکے۔
  • منی پور: وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاست کے باہر پھنسے ہوئے 3771 لوگوں کو ڈی بی ٹی کے ذریعے فی کس 2000 روپئے دستیاب کرائے گئے۔ تقریباً 11000 باقی لوگوں کو 2 سے 3 دنوں کے اندر یہ رقم مل جائے گی۔
  • ناگالینڈ: ریاستی حکومت نے پوری ریاست میں کام کی جگہوں پر تھرمل اسکریننگ اور سینیٹائزرس کی دستیابی کو لازمی بنایا۔
  • تری پورہ: دوسرے مریض کے مجموعی طور پر 16 زیادہ خطرے والے قریبی کنٹیکٹ کی جانچ نگیٹیو پائی گئی۔
  • مہاراشٹر: مہاراشٹر 3000 سے زیادہ کووڈ-19 کے پوزیٹیو معاملات والی ہندوستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ آج کورونا وائرس کے 165 نئے معاملات سامنے آئے۔ ریاست میں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد 3081 ہوگئی ہے۔ نئے معاملات میں ممبئی کے 107 اور پونے سے 19 معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ریاست نے پانچ صحتی کارروائی منصوبے کا آغاز کیا ہے، جس میں صحت، مہاجرین، معیشت، زراعت اور کورونا وائرس کے چیلنج سے لڑنے کے لئے ڈے ٹو ڈے ایڈمنسٹریشن شامل۔
  • گجرات: مزید 105 افراد کے پوزیٹیو پائے جانے کے بعد گجرات میں کورونا وائرس کے معاملات کی کل تعداد بڑھ کر 871 ہوگئی ہے۔ نئے معاملات میں احمد آباد سے 42 اور سورت سے 35 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 36 ہے۔
  • راجستھان: صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق راجستھان میں 18 نئے معاملات کی خبر ہے۔ اسے ملاکر راجستھان میں کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد 1023 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو کے بعد یہ چوتھی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
  • مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں کووڈ-19 کے معاملات کی کل تعداد بڑھ کر 980 ہوگئی ہے۔ صرف اندور میں ہی مزید 42 لوگوں کی جانچ پوزیٹیو پائی گئی ہے۔ شہر میں اب تک 586 پوزیٹیو معاملات کی خبر ہے اور ریاست میں ہوئی 55 اموات میں سے 39 اموات اندور سے ہی ہوئی ہے۔
  • گوا: 4 اپریل سے گوا میں کووڈ-19 کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ریاست کے جلد ہی کورونا سے پاک ہوجانے کی امید ہے۔ ریاست کے دو اضلاع میں سے جنوبی گوا صحت و کنبہ بہبود کی وزارت پہلے ہی ’’گرین زون‘‘ قرار دے چکی ہے۔ شمالی گوا میں 7 پوزیٹیو معاملات میں سے 5 مریض دستیاب ہوچکے ہیں، جبکہ 2 کا علاج جاری ہے۔
  • کیرالہ: ریاست میں زرعی شعبے اور ناریل کی رسی، کاجو، ہینڈی کرافٹ اور بیڑی جیسی روایتی صنعتوں کے لئے 20 اپریل سے لاک ڈاؤن کے ضابطوں میں نرمی کی جائے گی۔ ریاست نے مرکز سے کہا ہے کہ وہ زوننگ کو حسب ذیل طریقے سے تبدیل کرے: ریڈزون – کاسرگوڈ، کنور، مالاپورم اور کوزی کوڈ، وائیناڈ اور کوٹایم کو گرین زون اور باقی 8 اضلاع کو اورینج زون۔ کل صرف ایک معاملہ سامنے آیا۔ 387 پوزیٹیو معاملات سے 218 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
  • تمل ناڈو: جانچ میں نگیٹیو پائے جانے کے بعد تروچی اسپتال کے 32 کووڈ مریضوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ 170 ہاٹ اسپاٹ کی فہرست میں ریاست کے 22 اضلاع شامل ہیں، جو کہ ایک ریاست میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ کل معاملات 1242، ’سنگل سورس‘ دہلی واقعہ سے متعلق معاملات 1113، اموات 12، جبکہ 118 افراد کو چھٹی دی گئی۔
  • کرناٹک: بی بی ایم پی بنگلور سٹی میں ہیلتھ سروے کرائے گا۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق آج 34 نئے معاملات اور ایک کی موت۔ بیلاگاوی میں آج 17 معاملات سامنے آئے۔ اب تک کل مصدقہ پوزیٹیو معاملات 313، اموات 13، ایکٹیو معاملات 187، صحت یاب ہوئے 80۔
  • آندھراپردیش: آج 9 نئے معاملات کی خبر۔ کل معاملات بڑھ کر 534 ہوئے، 20 کو چھٹی دی گئی، 14 افراد کی موت، ایکٹیو معاملات 500۔ سب سے زیادہ معاملات گنٹور (122) اور کرنول (113) اضلاع سے۔ ریاست نے کانٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی بحالی کے لئے خصوصی بحالی مہم کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ صارفین کو ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ریاست حکومت نے 471 عارضی ریتھو بازار شروع کئے، جو موجودہ ایسے ہی 100 بازار کے علاوہ ہیں۔
  • تلنگانہ: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ پانچ دن کے اندر اس بات کا جواب دے کہ آیا وہ ایسے لاکھوں غریب افراد جن تک ابھی تک رسائی نہیں ہوئی ہے، کو چاول، پیسہ اور دیگر ضروری چیزیں پہنچانے کی اہل ہے۔ ہائی کورٹ نے ریاست کو ہدایت دی کہ وہ طبی عملے پر حملہ کرنے والے لوگوں کے خلاف فوری طور پر تعزیری کارروائی کرے۔ اب تک کل پوزیٹیو معاملات  کی تعداد 650، ایکٹیو معاملات 514، اموات 18، صحت یابی کے بعد 118 افراد کو چھٹی دی گئی۔
  • جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں 14 نئے معاملات کی خبر، کووڈ کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 314 ہوئی۔

 

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

Fact Check on #Covid19

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YDXK.jpg

https://pbs.twimg.com/profile_banners/231033118/1584354869/1500x500

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007S4PZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008YFKY.jpg

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 1775

16.04.2020


(Release ID: 1615226) Visitor Counter : 395