سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

کووڈ – 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران بزرگ شہریوں اور اُن کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لئے ایڈوائزری

Posted On: 16 APR 2020 4:25PM by PIB Delhi

 

 نئی دلّی ، 16  اپریل / سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت  نے  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور  نئی دلّی کے ایمس  کے بزرگوں کی صحت کے شعبے  کے ساتھ  ایڈوائزری تیار کی ہے ، جس پر کووڈ – 19 کی وجہ سے جاری  لاک ڈاؤن کی مدت میں  تمام بزرگ شہریوں   اور اُن کی دیکھ بھال کرنے والوں کے ذریعے عمل درآمد کیا جانا چاہیئے ۔  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے چیف سکریٹریوں کے نام  ایک خط میں  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں سکریٹری  جناب آر سبرا منیم  نے کہا ہے کہ   وہ بزرگ شہری  ، جو  60 سال  یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں اور خاص طور پر  وہ لوگ ، جو  کسی قسم کی بیماری سے متاثر ہیں  ، کووڈ – 19 کے عرصے کے دوران  انفیکشن سے  ، خاص طور پر جلد متاثر ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے  چیف سکریٹریوں پر زور دیا ہے  کہ وہ   اِس ایڈوائزری کو  تمام اضلاع میں  ، بزرگ شہریوں کے لئے کام کرنے والے تمام اداروں میں  اور  اس شعبے کے لئے  کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے   وسیع طور پر مشتہر کریں ۔

ایڈوائزری کی تفصیلات کے لئے  یہاں کلک کریں ۔ Link

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (16-04-2020)

U. No. 1771

 


(Release ID: 1615140) Visitor Counter : 203