PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 14 APR 2020 7:07PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpgCoat of arms of India PNG images free download

(پی آئی بی کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز اور حقائق کی جانچ پڑتال پر مشتمل)

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس

کل سے کووڈ – 19 کے 1211 نئے معاملات کا اضافہ ہوا ہے اور 31 اموات کی خبر ہے۔ 1036 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دی گئی ہے۔ اب تک کووڈ-19 کی علاج کے لئے مخصوص مجموعی طور پر 602 اسپتال تیار کئے گئے ہیں، جن میں 106719 آئیسولیشن بستروں اور 12024 آئی سی یو بستروں کا انتظام کیا گیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

             

وزیر اعظم نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک کی توسیع کا اعلان کیا

وزیر اعظم نے آج کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ کے بارے میں قوم سے خطاب کیا۔ انھوں نے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک کی توسیع اور 20 اپریل سے کم اثرات والے علاقوں میں کچھ پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ زیادہ خطرات والے علاقے اور ہاٹ اسپاٹ پر مسلسل نگرانی رکھی جائے گی۔ انھوں نے 7 چیزوں کے لئے حمایت طلب کی، جن میں بزرگوں کا خیال رکھنا اور سماجی دوری نیز لاک ڈاؤن  پر عمل درآمد کرنا شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقتصادی دشواریوں کے باوجود ملک میں اتنی ساری زندگیوں کے تحفظ کے لئے واضح طور پر یہ ایک صحیح راستہ ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

                                       

قوم سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے سبب سبھی مسافر ٹرینوں کی خدمات 3 مئی تک ملتوی

یو ٹی ایس اور پی آر ایس سمیت سبھی ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر آئندہ احکامات تک بند رہیں گے۔ آئندہ اطلاع تک ای ٹکٹ سمیت ٹرین ٹکٹوں کا کوئی پیشگی ریزرویشن نہیں ہوگا، تاہم ٹکٹوں کی آن لائن کینسل سہولت جاری رہے گی۔ رد ٹرینوں کے لئے کرائے گئے ریزرویشن کے پورے پیسے واپس کئے جائیں گے۔ وہ ریل گاڑیاں جو ابھی تک رد نہیں کی گئی ہیں ان کے لئے بھی کی گئی ایڈوانس بکنگ کو رد کرنے پر پورے پیسے واپس ملیں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک کی توسیع کا فیصلہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کیا گیا: جناب امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اس فیصلے کے لئے وزیر اعظم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کووڈ-19 کے لڑنے اور اس کے ختم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک کی توسیع کا فیصلہ ملک کے لوگوں کی زندگی بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کے دوران 20 دنوں میں 1000 ٹرین لوڈس کے نقل وحمل کا کام کیا

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے1000 ٹرین لوڈس (ریک) سے زیادہ کی نقل و حمل کا کام انجام دے کر ایک ممتاز حیثیت حاصل کی ہے اور لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 24 مارچ 2020 سے تقریباً 3 ملین میٹرک ٹن خوردنی اناجوں کی ڈھلائی کا کام انجام دیا گیا ہے۔ یہ اسی مدت کے دوران تقریباً 950 ریکوں (تقریباً 2.7 ایم ایم ٹی) کو اَنلوڈ کرنے کا کام بھی کیا ہے۔ اوسطاً ایف سی آئی لاک ڈاؤن کے آغاز کے وقت سے روزانہ تقریباً 3 لاکھ میٹرک ٹن (50 کلو کے تقریباً 60 لاکھ تھیلے) کی لوڈنگ اور اَنلوڈنگ یعنی لادنے اور اتارنے کا کام کررہا ہے، جو کہ معمول کے اوسط کا تقریباً دوگنا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ورکروں کی مزدوری سے متعلق شکایات کے تدارک کے لئے 20 کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں

محنت و روزگار کی وزارت نے کووڈ-19 کے سبب پیدا شدہ حالات میں ملک گیر سطح پر چیف لیبر کمشنر (سی ایل سی) (سی) کے دفتر کے تحت 20 کنٹرول روم قائم کئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ایس ایس آئی سی نے، ای ایس آئی کی قسط جمع کرنے کی مدت میں توسیع کی

ملک کووڈ-19  کی وبا کے سبب انتہائی چیلنج بھری صورت حال سے نبردآزما ہے۔ متعدد ادارے عارضی طور پر بند ہیں اور ورکر کام نہیں کرپا رہے ہیں۔ تجارتی اداروں اور ورکروں کو حکومت کے ذریعے راحت دینے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے تحت ایمپلائیز اسٹیٹ انشورینس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے اپنے حصص داروں بالخصوص آجروں اور انشورینس یافتہ افراد کے لئے راحتی اقدامات کئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے اپنے طبی وسائل کو بھی مضبوط کررہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

جناب گڈکری نے کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے بعد کمپنیوں کو پھر سے شروع کرنے کے لئے صنعتی نمائندوں کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا

سڑک نقل و حمل و شاہراہوں اور ایم ایس ایم ایز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کووڈ-19 کے سبب نہ صرف لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد اپنی کمپنیوں کو پھر سے شروع کرنے کے لئے صنعتی نمائندوں کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ آج ویب پر مبنی ایک سیمینار میں ایف آئی سی سی آئی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے انھیں اس سلسلے میں کئے گئے متعدد مالی فیصلوں کی جانکاری دی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کا پریس کے لئے جاری بیان

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

فروغ ہنرمندی و صنعت کاری کی وزارت نے کووڈ-19 کے خلاف ملک کی جنگ میں تعاون کے لئے متعدد اقدامات کئے

ایم ایس ڈی ای اِسکل ایکو سسٹم کے تحت تربیت یافتہ صحت کے شعبے سے وابستہ 175000 پیش ور ریاستوں کو دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ریاستوں کو قرنطینہ مراکز ؍ آئیسولیشن وارڈوں کے طور پر کام کرنے کے لئے 33 فیلڈ اداروں کی سہولیات کی پیشکش کی گئی ہے۔ جن شکشن سنستھان نے تقریباً 5 لاکھ ماسک تیار کئے ہیں۔ سبھی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی مدت کے درمیان ان سے وابستہ ایپرینٹیسیز کو مکمل اسٹائپنڈ کی ادائیگی کریں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

حکومت نے کووڈ-19 کے موجودہ بحران کے پس منظر میں زرعی شعبے کی برآمدات کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کیا

زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے سکریٹری نے ایک ویڈیو کانفرنس کی، تاکہ زرعی اور متعلقہ اشیاء کی برآمدات کے سلسلے میں درپیش مسائل سے براہ راست واقفیت حاصل کی جاسکے۔ انھوں نے ان کے مسائل کے جلد از جلد تدارک کے لئے بامعنی مداخلتوں کے ذریعے ضروری اقدامات کا آغاز کیا، تاکہ کووڈ-19 کے موجودہ بحران سے ابھرنے کے لئے ان کی مدد کی جاسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ہندوستانی بحریہ نے کووڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے درمیان ایئر آپریشنز میں تعاون کے لئے وشاکھاپٹنم ایئر فیلڈ سے 24x7 آپریشن کی یقین دہانی کرائی

کووڈ-19 کی موجودہ وبا کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نہ صرف کئے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے پس منظر میں مشرقی بحری کمان (این این سی) کے آئی این ایس دیگا نے یقین دلایا ہے کہ وشاکھاپٹنم میں واقع جوائنٹ- یوزر ایئرفیلڈ 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

وزیر زراعت نے لاک ڈاؤن کے دوران آئی سی اے آر کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جناب نریندر سنگھ تومر نے کووڈ-19 کی وبا اور ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ہوئے مسائل پر قابو پانے میں کسانوں کی مدد کے مقصد سے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ایک طرف جہاں آئی سی اے آر کے تین ادارے انسانوں کے متعلق کووڈ-19 کی جانچ کے کام میں لگے ہوئے ہیں، وہیں آئی سی اے آر نے لاک ڈاؤن کے درمیان کسانوں کی مدد کے لئے متعدد کوششیں کی ہیں اور ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

ای-نام کے تحت موجودہ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران تھوک بازاروں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور سپلائی چین کو چست درست بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں: جناب نریندر سنگھ تومر

وزیر موصوف نے کہا کہ ای-نام میں توسیع کی جارہی ہے تاکہ مزید 415 منڈیوں کا احاطہ کیا جاسکے، اسے ملاکر ای-نام منڈیوں کی کل تعداد جلد ہی 1000 ہوجائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ آن لائن پلیٹ فارم ہندوستان میں زرعی بازاروں کی تشکیل نو کی سمت میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ای-نام پلیٹ فارم پر 1.66 کروڑ سے زیادہ کسان اور 1.28 لاکھ سے زیادہ تاجر رجسٹرڈ ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران زمینی سطح پر کسانوں اور زرعی سرگرمیوں میں سہولت بہم پہنچانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے

پی ایم- کسان اسکیم کے تحت 8.31 کروڑ کسان کنبوں کو 16621 کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔ پی ایم- جی کے وائی کے تحت ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتطام علاقوں کو ڈیلیوری کے لئے 3985 میٹرک ٹن دالیں روانہ کی گئیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

فارما سکریٹری نے ڈرگس اینڈ فارما انڈسٹری اور ان کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی

انڈین فارما انڈسٹری ضروری ادویات کے خاطرخواہ اسٹاک کا پروڈکشن کررہی ہے، خاص طور پر ایچ سی کیو کا، تاکہ گھریلو مانگ کی تکمیل کی جاسکے اور اس کی برآمدات سے متعلق ذمے داریوں کی بھی تکمیل ہوسکے۔ محکمہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ  کی مدد سے ملک بھر میں پروڈکشن اور ٹرانسپورٹیشن کا بیمہ کررہا ہے۔ یہ صورت حال فارماسیوٹیکل اور میڈیکل ڈیوائیسیز انڈسٹری کے آپریشنز اور انھیں درپیش مسائل کا فارماسیوٹیکل محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا کی صدارت میں منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس کے بعد سامنے آئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے دواؤں کی ڈیلیوری

مواصلات، قانون اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے محکمہ ڈاک کے سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے دواؤں کی ڈیلیوری  (ترسیل) کو سب سے زیادہ ترجیج دے۔ انھوں نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ محکمہ ڈاک کے سبھی ملازمین کو مزید حساس بنایا جائے، تاکہ کسی کو بھی لاک ڈاؤن کے دوران دوائیں حاصل کرنے یا بھیجنے میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

جناب رام ولاس پاسوان نے لاک ڈاؤن کے دوران خوردنی اناجوں کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خوراک کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی

مرکز نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی پر قدغن لگائیں اور لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنائیں۔ آر ایم ایس 2020-21 کے لئے گیہوں کی خرید کا آغاز 15 اپریل 2020 سے ہوگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کووڈ-19 کے سبب لاحق خطرات کے سلسلے میں کمپنی قانون 2013 اور اس کے تحت بنائے گئے ضابطوں کے تحت کمپنیوں کے ذریعے منظور کئے گئے عام اور خاص ریزولیوشن کے سلسلے میں وضاحت

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر نے گھنی آبادی والے علاقوں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے عمومی رہنما ہدایات جاری کیں

ان رہنما ہدایات میں وبا ؤں پر قابو پانے کے لئے دنیا بھر میں استعمال  میں لائے جانے والے ڈو-اِٹ-یورسیلف ہینڈ-واشنگ اسٹیشن کی تیزی کے ساتھ تنصیب کی تجویز ہے۔ پروفیسر راگھون نے کمیونٹی لیڈروں، این جی اوز، کارپوریٹس وغیرہ سے درخواست کی کہ وہ ان اور دیگر اقدامات کو نافذ کریں۔ ان مجوزہ اقدامات کا کلیدی مقصد صفائی ستھرائی سے متعلق طور طریقوں پر زور دینا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

ڈی آر ڈی او نے کووڈ-19 کے نمونے جمع کرنے کے لئے کیوسک تیار کیا

ڈی آر ڈی ایل نے یہ یونٹ ایمپلائیز اسٹیٹ انشورینس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)، حیدرآباد کے ڈاکٹروں کے صلاح و مشورے سے تیار کیا ہے۔ کووسیک ایک ایسا کیوسک ہے جس کا استعمال صحت دیکھ بھال سے وابستہ کارکن مشتبہ متاثرہ مریضوں کے کووڈ-19 کے نمونے لینے کے لئے کرسکتے ہیں۔ جس مریض کی جانچ کی جانی ہے وہ اس کیوسک سے ہوکر گزرتا ہے اور اس کی ناک یا منھ کا لعاب کیوسک میں موجود گلووس کے ذریعے باہر سے ہی صحت دیکھ بھال سے جڑے پیشہ وروں کے ذریعے لے لیا جاتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

گرام پنچایتوں نے ملک میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر قدغن لگانے کے لئے متعدد اقدامات کئے

گرام پنچایتوں کے ان اقدامات میں ویب سائٹوں، سوشل میڈیا، پوسٹروں اور دیوار پر لکھی تحریروں، جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ، گاؤں والوں کے درمیان مقامی سطح پر تیار حفاظتی گیئر جیسے بہترین طور طریقوں سمیت ضرورت مندوں کو مفت راشن اور مالی مدد دینا اور ضروری اشیاء کی گھر پر ڈیلیوری شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

کووڈ-19 کی وبا کی روک تھام کے لئے پی سی ایم سی کے ذریعے اپنائی جانے والی حکمت عملی اور حل

پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی) نے کچڑا بندوبست اور صفائی ستھرائی سے متعلق خدمات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حال ہی میں پی سی ایم سی نے کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں چوکس اور محتاط رہنے کے حوالے سے اپنی جانب توجہ مبذول کرائی۔ سی ایم سی نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جدت طرازی پر مبنی متعدد اہم اقدامات کئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

فٹ انڈیا اور سی بی ایس ای نے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں اسکول کے طلبہ کے لئے اپنی نوعیت کے پہلے لائیو فٹنس سیشن کا اہتمام کیا

حکومت ہند کی فٹنس سے متعلق نمایاں تحریک فٹ انڈیا کے ذریعے شروع کئے گئے فٹ انڈیا ایکٹیو ڈے پروگرام کے تحت لائیو فٹنس سیشن کو ملے زبردست رسپانس کے بعد، یہ فٹنس سیشنز کی ایک نئی سیریز شروع کرنے جارہی ہے۔ اس بار اس کا انعقاد ملک بھر کے اسکولی بچوں کے لئے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی شراکت داری میں کیا جائے گا۔ پروگرام کے دوران آیوش کی وزارت کے ذریعے صحت مند رہنے کے متعلق رہنما ہدایات طلبہ کے ساتھ مشترک کی جائیں گی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

فروغ انسانی وسائل کی وزارت سے این آئی او ایس نے ایک منفرد طریقہ کار شروع کیا ہے تاکہ ان لوگوں، جن تک رسائی نہیں ہوئی ہے، ان کے گھر تک مؤثر اسکولنگ کو یقینی بنایا جاسکے

کووڈ-19 کے پس منظر میں، سوایم پربھا ڈی ٹی ایچ چینلوں کے ذریعے کے وی ایس، این وی ایس اور سی بی ایس ای  نیز این سی ای آر ٹی کے اشتراک سے اسکائپ کے توسط سے لائیو سیشنز کے ٹیلی کاسٹ میں این آئی او ایس کی اختراعات۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

او ایف بی 1.10 لاکھ آئی ایس او کلاس 3 کوورآل تیار کرے گا

آرڈنینس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) نے آئی ایس او کلاس 3 معیار کے کوورآل (سر سے پیر تک پورے جسم کو ڈھک لینے والا لباس) کی سپلائی شروع کردی ہے۔ ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ (ایچ ایل ایل) کی طرف سے 1.10 لاکھ کے ابتدائی آرڈر کی تیاری پوری صلاحیت کے ساتھ جاری ہے۔ اس آرڈر کی تکمیل 40 دنوں میں ہوجائے گی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

سیاحت کی وزارت نے آج سے اپنے ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ ویبینار سیریز کا آغاز کیا

سیاحت کی وزارت نے آج سے اپنے ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ ویبینار سیریز کا آغاز کردیا ہے، تاکہ ہمارے متعدد سیاحتی مقامات اور ہمارے بے مثال ہندوستان کی گہری اور وسیع ثقافت و وراثت کے بارے میں اطلاعات بہم پہنچائی جاسکیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

این ایف ایل کسانوں کو بلا روک ٹوک یوریا کھادوں کی دستیابی کرارہی ہے

ملک گیر سطح پر کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے باوجود نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹڈ – این ایف ایل اپنی 100 فیصد صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے کسان برادری کو خاطر خواہ مقدار میں کھادوں کی سپلائی یقینی بنارہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

 

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • اروناچل پردیش: ایک شخص جو ہولونگی چیک پوسٹ ایریا سے ہوکر غیر قانونی طریقے پر اروناچل پردیش میں داخل ہوا تھا، اسے میڈیکل چیک اَپ کے بعد قرنطینہ کے لئے بھیج دیا گیا تھا۔
  • آسام: آسام میں آئی آئی ٹی گوہاٹی کی ایک ٹیم نے پی پی ای کٹس کے لئے ایک اینٹی مائیکروبیئل اسپرے پر مبنی کوٹنگ تیار کی ہے، جو کوٹیڈ پی پی ای سرفیس کے رابطے میں آتے ہی مائیکروبس کو مار دیتی ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روک دیتی ہے۔
  • منی پور: وزیر اعلیٰ نے سبھی اضلاع میں پی ایم جی کے وائی کے تحت عوام کے درمیان چاول کی تقسیم کے کام کا جائزہ لیا۔
  • میزورم: آج انڈین ایئر افورس کے ڈورنیئر ایئر کرافٹ کے ذریعے 32 کلو آئی سی ایم آر ٹیسٹنگ کٹس پہنچے، جسے میزورم کے آئیزول میں واقع زورم میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔
  • ناگالینڈ: ناگالینڈ میں اپوزیشن پارٹی کے 9 اراکین اسمبلی کو کووڈ-19 نگرانی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ ناگالینڈ کے پہلے کووڈ-19 مریض کی شناخت ظاہر کرنا ضروری تھا تاکہ کنٹیکٹ ٹریسنگ کی سہولت حاصل ہوسکے۔
  • سکم: حکومت نے لاک ڈاؤن میں 3 مئی 2020 تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے، 20 اپریل کے بعد راحت دینے پر غور کرسکتی ہے۔
  • تری پورہ: لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد حکومت کو کون سے کام کرنے چاہئیں، اس بارے میں لوگوں سے ان کی رائے دریافت کرنے پر وزیر اعلیٰ کو 6000 سے زیادہ مشورے موصول ہوئے۔
  • کیرالہ: ریاستی وزیر خزانہ نے مرکز سے درخواست کی ہے کہ وہ ریاستی حکومتوں کی مالی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے اقدامات کرے اور آر بی آئی کے ذریعے ریاستوں کو قرضہ جات کی منظوری دے۔ نئے رہنما ہدایات جاری ہونے تک ریاست میں موجودہ پابندیاں جاری رہیں گی۔ کل شام تک مجموعی طور پر 197 مریض صحت یاب ہوئے، 178 کا علاج جاری ہے، 112183 پر نظر رکھی جارہی ہے۔
  • تمل ناڈو: نیلور کے اس ڈاکٹر کے جسد خاکی کو جو کووڈ کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا، مقامی لوگوں کے ذریعے مظاہرے کے احتجاج کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کے دوران نذر آتش کردیا گیا۔ چنئی کارپوریشن بدھ کے روز سے باشندگان کی جانچ شروع کرے گا۔ چنئی پولس نے ماسک نہ پہننے والے لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا اور ان کی گاڑیاں ضبط کیں۔ اب تک پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد 1173 ہوئی، 85 صحت یاب ہوئے، 11 افراد انتقال کرگئے۔
  • کرناٹک: آج اب تک 11 نئے معاملات سامنے آئے۔ اب تک کووڈ سے مصدقہ معاملات کی کل تعداد 258 ہوئی، مرنے والوں کی تعداد 9 تک پہنچی، صحت یابی کے بعد ڈسچارج کئے گئے مریضوں کی تعداد 65 ہے۔
  • آندھراپردیش: ریاست نے دسویں کا امتحان رد کیا، طلبہ کو آن لائن کلاسیز سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ۔ اننت پور کے گوٹی میں واقع قرنطینہ مرکز کے مہاجر کامگاروں کی پولس کے ساتھ جھڑپ۔ ریاست میں پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد 473 ہوئی، 9 افراد ہلاک، 14 صحت یاب۔ گنٹور (109)، کرنول (91)، نیلور (56)، پرکاسم (42)، کرشنا (44)، کڈاپا (31) اضلاع میں سب سے زیادہ پوزیٹیو معاملات۔
  • تلنگانہ: ریاست نے شہر میں 126 مقامی آبادیوں کی کنٹینمنٹ کلسٹرس کے طور پر نشان دہی کی۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کے بعد مہاجر مزدوروں نے حیدرآباد شہر کو چھوڑنے کی کوشش کی۔ ریاست میں کل معاملات 592 تک پہنچے، جن میں سے 103 صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ 472 کا علاج جاری ہے۔
  • مہاراشٹر: مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 121 نئے معاملات، ریاست میں کل تعداد 2455 ہوئی۔ منگل کے روز سامنے آئے نئے معاملات میں، ممبئی سے 92، نوی ممبئی سے 13، تھانے شہر سے 10، وسئی – ویرار سے 5 اور رائے گڑھ سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
  • گجرات: ریاست میں کووڈ-19 کے 45 نئے پوزیٹیو معاملات درج، کل تعداد 617 ہوئی۔ ان معاملات میں احمدآباد سے 31، سورت سے 9، مہسانا سے 2 اور بھاؤنگر، داہوڈ اور گاندھی نگر سے ایک ایک معاملہ شامل۔ (پرنسپل سکریٹری، صحت)
  • راجستھان: راجستھان کے محکمہ صحت کے مطابق، راجستھان میں آج اب تک 72 نئے معاملات اجاگر، جن میں جے پور کے 71 اور جھنجھنو کا  ایک معاملہ شامل ہے۔ ریاست میں پوزیٹیو معاملات کی کل تعداد بڑھ کر 969 ہوئی۔
  • مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں 1171 نمونوں کی جانچ کی گئی اور 126 نئے پوزیٹیو معاملات پائے گئے۔ کسی ایک دن میں سامنے آنے والے یہ سب سے زیادہ معاملات ہیں۔ ان میں سے 98 کا تعلق اندور سے اور 20 کا تعلق بھوپال سے ہے۔ ریاست میں کل تعداد 730 ہوئی۔
  • گوا: آج صبح تک گوا میں کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے ایکٹیو معاملات کی تعداد 2 ہی رہی۔ جو 7 پوزیٹیو معاملات سامنے آئے تھے، ان میں سے 5 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

Fact Check on #Covid19

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007C1NO.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059IXV.jpg

https://pbs.twimg.com/profile_banners/231033118/1584354869/1500x500

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 1723

14.04.2020



(Release ID: 1614564) Visitor Counter : 326