صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 کی تازہ صورتِ حال

Posted On: 14 APR 2020 5:02PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 14  اپریل / بھارتی حکومت کووڈ – 19 کی روک تھام اور بندوبست کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ  اجتماعی کوششوں  کے ذریعے مختلف اقدامات کر رہی ہے ۔  ان پر مسلسل اعلیٰ ترین سطح پر  نظر رکھی جا رہی ہے اور جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

          وزیر اعظم نریندر مودی  کے قوم سے خطاب میں آج شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل  سات نکات پر  تعاون کریں  :

  1. اپنے گھروں میں  بزرگوں ، خاص طور پر  پرانی بیماریوں سے دو چار افراد کی خصوصی دیکھ بھال کریں ۔
  2. لاک ڈاؤن کے اقدامات اور سوشل ڈسٹینسنگ  یعنی  ایک دوسرے سے فاصلہ بر قرار رکھنے  پر مکمل طور پر عمل کریں  ۔  اپنے چہرے کو ڈھکنے کے لئے  گھروں میں بنے  ماسک استعمال کریں  اور اس میں کوئی کوتاہی نہ کریں ۔
  3. آیوش کی وزارت  کے ذریعے  تجویز کردہ  گرم پانی کا  کاڑھا پئیں اور قوت مدافعت  کو بڑھانے کے لئے  وزارت کے ذریعے  تجویز کردہ اقدامات پر عمل کریں ۔
  4. کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے  میں مدد کے لئے   آروگیہ سیتو موبائل ایپ  ڈاؤن لوڈ کریں ۔
  5. غریب  کنبے کی  دیکھ بھال کریں اور اُن کے کھانے کی ضروریات پوری کریں ۔
  6. آپ کے کاروبار یا صنعت میں ، جو لوگ کام کرتے ہیں  ، اُن کے تئیں ہمدرد رہیں  اور انہیں روزی سے محروم نہ کریں ۔
  7. ملک کے کورونا کے جنگجوؤں ، ڈاکٹروں ، نرسوں   ، صفائی کرمچاریوں اور پولیس اہل کاروں کا احترام کریں ۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  ملک میں  صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی خاطر  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مسلسل اور  محنت کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔  اب تک  کووڈ – 19 کے لئے مخصوص 602 اسپتال قائم کئے جا چکے ہیں ، جن میں 106719 الگ تھلگ بستر اور  آئی سی یو  کے  12024 بستر تیار کئے گئے ہیں ۔

حکومتِ ہند کے  پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر نے  گھنی آبادی والے علاقوں میں کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں   ۔ اس مینوول میں صفائی ستھرائی اور ایسے اقدامات پر زور دیا گیا ہے ، جن میں مشترکہ بیت الخلاء  ، نہانے دھونے کی سہولیات   کی صفائی ستھرائی پر توجہ دی گئی ہے ۔

کل سے کووڈ – 19 کے 1211 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں  ، جب کہ 31 اموات کی اطلاع ہے ۔ البتہ  1036 افراد کو  صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔

کووڈ – 19 سے متعلق  تمام مصدقہ معلومات  ، تازہ صور  ت حال ، تکنیکی معاملات  ، رہنما خطوط  اور  ہدایات   کے لئے  ویب سائٹ  https://www.mohfw.gov.in/ ،  کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی معلومات کے لئے آپ  ای میل  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر معلومات کے لئے ای میل ncov2019[at]gov[dot]in پر رجوع کر سکتے ہیں ۔  

کووڈ – 19 سے متعلق  کسی سوال  کے لئے  مہربانی کرکے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075  ( مفت ٹیلی فون ) پر رجوع کر سکتے ہیں  ۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ لائن نمبر ویب سائٹ  https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronavirushelplinenumber.pdf پر رجوع کر سکتے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (14-04-2020)

U. No. 1716



(Release ID: 1614525) Visitor Counter : 171