وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس چنوتی بھرے وقت میں بھارت برازیل شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ثابت ہوئی ہے

Posted On: 10 APR 2020 2:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10؍اپریل، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ اس چنوتی بھرے وقت میں بھارت- برازیل شراکت داری  پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط تر ثابت ہوئی ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر  جیر ایم بولسونارو کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں یہ بات کہی ہے۔ صدر موصوف نے برازیل  کو  بھارت کی جانب سے ہائیڈروکسی  کلوکوئین کی دوا  سپلائی کرنے کے فیصلے کے لئے  اپنی جانب سے اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت نے اس وبائی مرض کے خلاف نبرد آزمائی کے عمل میں انسانیت  کے لئے  اپنا  تعاون دینے کا عہد کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ش س- ق ر)

U-1597


(Release ID: 1612974) Visitor Counter : 169