صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 پر اپ  ڈیٹ

Posted On: 07 APR 2020 6:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 - اپریل 2020/ ملک میں کووڈ-19 سے بچاؤ  ، اس کی روک تھام اور بندوبست کے لئے  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں  کے ساتھ  حکومت ہند نے بہت سے  احتیاطی  سرگرم  اور درجہ  بند اقدامات کئے ہیںان کا  اعلی ترین سطح پر  مستقل طور پر  جائزہ لیا جارہا ہے اور مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

صحت اور خاندانی  بہبود کی وزارت نے  کلسٹر میں روک تھام اور  وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے  رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ کورنٹین  سہولتوں کی نگرانی  مانیٹرینگ کرنے  ، مشتبہ   مریضوں کی صحت کی جانچ  کرنے   اور  ان کے  رابطے میں آنے والے لوگوں کو  گھروں پر اور کورنٹین کرنے  ، شہریوں کو تازہ ترین  معلومات  فراہم کرانے ،  ہیٹ میپ کا استعمال کرتے ہوئے آئندہ کے لئے تجزیہ کرنا   ، ایمبولینسوں اور  ڈس انفیکشن خدمات  کی ریئل ٹائم ٹریکنگ ،ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلس کی  ورچوئل تربیت  اور ٹیلی کونسلنگ  کے لئے مختلف اضلاع میں ٹکنالوجی  کی مدد سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔  

وزارت نے کووڈ-19 بندوبست کے لئے  تجدید شدہ  تربیتی ریسروس میٹریل  اور ویڈیو میٹریل  شائع کیا ہےجو کہ  https://www.mohfw.gov.in/. پر دستیاب ہے۔  

کووڈ-19 کے  مشتبہ /تصدیق شدہ معاملوں  سے مناسب بندوبست سے متعلق  ایک رہنما دستاویز بھی جاری کی گئی ہے  جو کہ  درج ذیل سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/FinalGuidanceonMangaementofCovidcasesversion2.pdf.

کووڈ-19 کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے  مناسب  مخصوص کووڈ 19 سہولت کی شناخت کے لئے  ٹرائجنگ اور فیصلہ کرنے  کے میکانزم کے طور پر  کووڈ-19 معاملوں کے مختلف زمروں کے لئے  تین قسم  کی سہولتیں قائم کی گئی ہیں:

  1. کووڈ کیئر سینٹر (سی سی سی)

الف)ہلکے اور بہت ہلکے  معاملے یا کووڈ مشتبہ معاملے

ب)عارضی سہولتیں ، یہ  سرکاری اور نجی دونوں طرح کے  ہوسٹلوں ، ہوٹلوں ، اسکولوں ، اسٹیڈیم ، لاج وغیرہ میں قائم کی جاسکتی ہیں۔

ج)ضرورت پڑنے پر موجودہ کورنٹین  سہولتوں کو  کووڈ کیئر سینٹر میں  تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

د)ایک یا ایک سے زیادہ   مخصوص کووڈ ہیلتھ سینٹر  اور کم از کم  ایک مخصوص کووڈ اسپتال   کی ریفرل مقصد کے لئے  ضروری  میپنگ کی جائے۔  

2۔مخصوص کووڈ ہیلتھ سینٹر (ڈی سی ایچ سی):

الف)  کلینکلی درمیانی نوعیت کے قرار دیئے گئے تمام معاملوں کی دیکھ بھال کرے گا۔  

ب)یہ ایک مکمل  اسپتال  یا  ترجیحی طور پر علیحدہ  داخلہ باہر جانے کے راستے  /علاقے   کے ساتھ کسی اسپتال میں ایک علیحدہ بلاک  ہونا چاہئے۔  

ج)ان اسپتالوں میں آکسیجن  مدد کی  یقینی فراہمی والے بیڈ ہونے چاہئے۔

3۔مخصوص کووڈ اسپتال (ڈی سی ایچ )

الف) یہ اسپتال  خصوصی طور پر ایسے    مریضوں کو   جامع  دیکھ ریکھ فراہم کرائیں گے  جنہیں  کلینکلی  شدید  بیمار قرار دیا گیا ہے۔  

ب) یہ ایک مکمل  اسپتال  یا  ترجیحی طور پر علیحدہ  داخلہ باہر جانے کے راستے  کے ساتھ کسی اسپتال میں ایک علیحدہ بلاک  ہونا چاہئے۔ 

ج)یہ  آئی سی یو  اور وینٹی لیٹرس سے پوری طرح لیس  ہوں گے ان میں آکسیجن کی یقینی فراہمی والے بیڈ ہوں گے۔

اب تک  4421 تصدیق شدہ معاملے اور 117 اموات کی اطلاع  ملی ہے۔  326افراد صحت یاب ہوئے ہیں /کو صحت یابی  پر اسپتال  سے چھٹی دی گئی ہے۔  

کووڈ 19 سے متعلق تکنیکی معاملوں ، رہنما خطوط  اور مشوروں کے لئے تمام مستند  اور اعلی تازہ ترین معلومات  کے لئے براہ مہربانی   مستقل طور پر https://www.mohfw.gov.in/.دیکھیں۔

کووڈ19 سے متعلق  تکنیکی پوچھ گچھ technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر یا  دوسری پوچھ تاچھ  ncov2019[at]gov[dot]in .ای میل  کی جاسکتی ہے۔  

کووڈ19 سے متعلق  کسی پوچھ گچھ کے لئے براہ مہربانی صحت اور خاندانی  بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور  1075یا (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ -19 کے بارے میں  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطوں  کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .  پر بھی دستیاب ہے۔

 

م ن۔ ا گ۔ ج

Uno 1527


(Release ID: 1612059) Visitor Counter : 183