وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم اور شاہ بحرین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

Posted On: 06 APR 2020 8:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے    مملکت بحرین کے  شاہ  حماد بن عیسیٰ  الخلیفہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے  عالمی سطح پر جاری  کووڈ – 19 صحت بحران  اور  لاجسٹک چین  نیز  فنانشیل مارکیٹ سمیت  اس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ بحرین نے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کو  موجودہ صحت بحران کے دوران بحرین میں  مقیم  بڑی ہندوستانی برادری  کی فلاح وبہبود  پر ذاتی توجہ  کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے  ہندوستانی برادری کے تئیں  بحرین  انتظامیہ کی ہمیشہ دی جانے والی توجہ اور محبت  کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  ان کے افسران  کووڈ – 19  کے  چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں  ایک دوسرے کی ہر ممکن  مدد کریں گے اور  باہم رابطے میں رہیں گے۔

 وزیراعظم نے  شاہ بحرین کو بتایا کہ ہندوستان  بحرین کو  اپنے قریبی  پڑوسی کے اہم حصے کے طور پر  تصور کرتا  ہے۔ انہوں نے  گزشتہ  سال  اپنے  دورے  بحرین کا بھی  ذکر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-ش س- ق ر)

U-1514



(Release ID: 1611916) Visitor Counter : 141