وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کووڈ۔ 19 سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 18 MAR 2020 10:38PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 18 مارچ / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی کوششوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا۔

            اس میٹنگ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کوششوں اور تیاریوں کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس میٹنگ میں جانچ سہولیات کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ غور کیا گیا۔

            وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے میکنزم تیار کرنے میں افراد، مقامی برادریوں اور تنظیموں کی شمولیت پر زور دیا۔ انہوں اہلکاروں اور تکنیکی ماہرین سے بھی آئندہ اٹھائے جانے والے اقدامات پر زور دیا۔

            وزیر اعظم نے کووڈ۔ 19 کا مقابلہ کرنے کے لئے صف اول میں رہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جن میں ریاستی حکومتیں، طبی عملہ، پیرا میڈیکل اسٹاف، مسلح اور نیم فوجی دستے کے ساتھ ہوائی بازی شعبہ، میونسپل اسٹاف اور دیگر شامل ہیں۔

            وزیر اعظم 19 مارچ، 2020 کو رات آٹھ بجے قوم سے خطاب کریں گے جس میں کووڈ۔ 19 سے متعلق مسائل پر اور اس نمٹنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بات کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔

U.1323ٰ

 

 


(Release ID: 1607110) Visitor Counter : 219