وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی جانب سے پی آئی بی کی حقائق جانچ، عوامی خدمت کی نشریات اور ڈیجیٹل میڈیا کے ضوابط کے ذریعے معتبر معلومات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کی کوششیں  کی جارہی ہیں

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 3:01PM by PIB Delhi

پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی)، حکومت ہند کے اطلاعات کی فراہمی کے مرکزی ادارے کے طور پر، مختلف ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارموں کے ذریعے مختلف شکلوں میں بروقت، معتبر اور درست معلومات فراہم کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔ پرسار بھارتی عوامی خدمت کی نشریات کے مقصد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعے علاقائی زبانوں اور بولیوں سمیت متعدد زبانوں میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

حکومت نے پی آئی بی میں ایک حقائق کی جانچ کی ایک یونٹ(ایف سی یو) قائم کیا ہے تاکہ اس کی اسکیموں اور پالیسیوں سے متعلق فرضی خبروں کی روک تھام کی جا سکے۔ حقائق کی جانچ کی ایک یونٹ (ایف سی یو)ایک منظم طریقۂ کار کے تحت حکومت کی وزارتوں، محکموں، سرکاری شعبے کے اداروں اور دیگر مرکزی سرکاری تنظیموں سے متعلق دعووں کی جانچ کرتا ہے۔ اس کے بعد تصدیق شدہ معلومات مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعے عوام تک پہنچائی جاتی ہیں۔

دوردرشن اور آکاشوانی بھی اپنے خبروں کے بلیٹن، پروگراموں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے تصدیق شدہ معلومات کوبڑے پیمانے پر عوام تک پہنچاتے ہیں۔ ڈی ڈی نیوز نشریات سے قبل حقائق کی سخت جانچ، متعدد معتبر ذرائع سے تصدیق اور اداریاتی جانچ پڑتال پر مشتمل کثیر سطحی ادارتی نظام پر عمل کرتا ہے۔ غلط معلومات اور گمراہ کن بیانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پی آئی بی کے حقائق جانچ یونٹ کے مواد کو باقاعدگی سے دوردرشن اور آکاشوانی کی خبروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں میں شامل کیا جاتا ہے۔

حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی (درمیانی اداروں کے لیے رہنما اصول اور ڈیجیٹل میڈیا اخلاقی ضابطہ) ضوابط، 2021 نافذ کیے ہیں۔ ان  ضوابط  میں درمیانی اداروں کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ذمہ داریاں مقرر کی گئی ہیں، جبکہ ڈیجیٹل خبروں کے ناشرین اور او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے لیے اخلاقی ضابطہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ان ضوابط کے تحت شکایات کے ازالے کے لیے تین سطحی نظام قائم کیا گیا ہے، جس میں ناشرین کی خود ضابطگی، خود ضابطہ قائم کرنے والے ادارے اور مرکزی حکومت کی نگرانی کا نظام شامل ہے۔

حکومت ڈویلپمنٹ، کمیونیکیشن اینڈ ڈسیمینیشن آف فلمک کنٹینٹ (ڈی سی ڈی ایف سی) اسکیم، انڈیا سینی ہب (آئی سی ایچ) اور نیشنل فلم ہیریٹیج مشن (این ایف ایچ ایم) سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے فلم اور میڈیا کے شعبے کو فروغ دے رہی ہے۔ ڈی سی ڈی ایف سی اسکیم کے تحت فلمی میلوں، بھارتی سنیما کے فروغ، بین الاقوامی سطح پر شرکت، فلموں کے تحفظ اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ انڈیا سینی ہب(آئی سی ایچ) واحد ونڈو نظام کے ذریعے فلموں کی شوٹنگ کی اجازت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے اور بھارت کو فلم سازی کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر فروغ دیتا ہے۔ نیشنل فلم ہیریٹیج مشن کے تحت بھارت کے سنیما ورثے کے تحفظ، بحالی، ڈیجیٹلائزیشن اور محفوظ دستاویز بندی کا کام کیا جاتا ہے۔

حکومت عالمی سطح پر میڈیا اور نشریات کے شعبے میں اپنے روابط کو مزید مضبوط بنا کر بین الاقوامی میڈیا تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔

حکومت نے مئی 2025 میں ممبئی میں پہلے ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز 2025) کا انعقاد کیا۔ اس سمٹ نے ‘‘کری ایٹ اِن انڈیا، کری ایٹ فار دی ورلڈ’’ کے وژن کے تحت میڈیا اور تفریحی شعبے کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، جس کا مقصد بھارت کو مواد تخلیق کرنے کا عالمی مرکز بنانا ہے۔ اس سمٹ نے 100 سے زائد ممالک کے عالمی خریداروں، سرمایہ کاروں، او ٹی ٹی پلیٹ فارموں اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے رہنماؤں کے ساتھ بھارتی تخلیق کاروں، پروڈیوسروں اور اسٹارٹ اَپس کو رابطے اور تعاون کا موقع فراہم کیا۔

نشریاتی شعبے میں پرسار بھارتی دنیا بھر کے نشریاتی اداروں کے ساتھ مواد کے تبادلے کے انتظامات اور شراکت دار اداروں کے ساتھ نشریاتی معاہدوں کے ذریعے فعال طور پر رابطے میں ہے۔ اس کے علاوہ، مختلف ممالک کے نشریاتی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے اس وقت 48 مفاہمت نامے ایکٹیو ہیں، جن کے ذریعے نشریاتی مواد، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین طور طریقوں کے تبادلے میں سہولت ملتی ہے۔

یہ معلومات  اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت  ڈاکٹر ایل مرگن نے آج لوک سبھا میں ڈاکٹر آلوک کمار سمن کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

(ش ح۔ع ح۔م ذ)

U.R .1919


(रिलीज़ आईडी: 2298433) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam