وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

راہ ہموار کرنا: بھارت کا  2030  ء تک عالمی لائیو ایونٹس کا قائد بننے کا ہدف


ماڈل لائسنسنگ فریم ورک، ورثے    کے حامل مقامات کے لیے معیاری عملی طریقہ کار (ایس او پی) اور گرین فیلڈ مقامات کی پالیسی، لائیو ایونٹس ڈیولپمنٹ کونسل (ایل ای ڈی سی) کی اہم اصلاحات میں شامل

کل 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے انڈیا سِنے  ہب پورٹل پر لائیو ایونٹس کی اجازت کے لیے نوڈل افسران نامزد کئے

آئی آئی ایم سی، ایم ای ایس سی اور ای ای ایم اے کے اشتراک سے لائیو ایونٹس سے متعلق سرٹیفکیٹ اور قلیل مدتی کورسز تیار کرے گا

प्रविष्टि तिथि: 29 JUL 2026 3:16PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل  مروگن نے آج لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ  والے سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ حکومت نے لائیو ایونٹس کے شعبے کو اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سیاحت کے فروغ اور ثقافتی ترویج کے ایک اہم محرک کے طور پر شناخت کیا ہے۔

اس شعبے کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور  2030 ء تک بھارت کو لائیو ایونٹس کا عالمی مرکز بنانے کے مقصد سے جولائی  ، 2025 ء میں لائیو ایونٹس ڈیولپمنٹ سیل (ایل ای ڈی سی) تشکیل دیا گیا۔ اس کی سربراہی سکریٹری  (وزارت اطلاعات و نشریات) کرتے ہیں، جب کہ اس میں مرکزی وزارتوں اور محکموں، ریاستی حکومتوں، صنعتی انجمنوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے نمائندے  بھی شامل ہیں۔

ایل ای ڈی سی کے چار اجلاس 26 اگست ، 2025 ء ،  16 اکتوبر ، 2025 ء ، 04 فروری ، 2026 ء  اور  30 اپریل ، 2026 ء   کو منعقد ہو چکے ہیں، جن کے دوران لائیو ایونٹس کے شعبے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، ضابطہ جاتی عمل کو آسان بنانے، کاروبار کرنے میں سہولت کو فروغ دینے اور ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔

اس  کے اہم نتائج درج ذیل ہیں:

  • شعبے کی ترقی کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی پر مشتمل عمل درآمد کا  فریم ورک تیار کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
  • لائیو ایونٹس کے لیے اجازت ناموں کا ایک آن لائن نظام تیار کرکے انڈیا سِنے  ہب (آئی سی ایچ) پورٹل پر فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ درخواست جمع کرانے، باہمی رابطہ، منظوری، ادائیگیوں اور معائنوں پر مشتمل ایک واحد ڈیجیٹل طریقۂ کار فراہم کرتا ہے، جس میں مقررہ مدت کے اندر کارروائی، حقیقی وقت میں پیش رفت کی نگرانی، تاخیر کی صورت میں اعلیٰ سطح پر کارروائی، مربوط ڈیجیٹل ادائیگیاں اور ڈیجیٹل آڈٹ ٹریل کی سہولت شامل ہے۔
  • 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے آئی سی ایچ پورٹل پر لائیو ایونٹس کی اجازت کے لیے اپنے نوڈل افسران نامزد کر دیے ہیں۔
  • ’’ بھارت میں لائیو ایونٹس کے لیے لائسنسنگ اور اجازت ناموں کو ہموار بنانے سے متعلق ماڈل ایگزیکٹو آرڈر، 2026 ‘‘ ایل ای ڈی سی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور  13 مارچ ، 2026 ء   کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ فی الحال 3 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  نے اسے اپنے یہاں نافذ کر دیا ہے۔
  • بھارت کے محکمۂ آثارِ قدیمہ نے محفوظ یادگاروں پر لائیو ایونٹس کے انعقاد کے لیے معیاری عملی طریقہ کار (ایس او پی) تیار کیا ہے اور اس مقصد کے لیے 224 ورثے کے حامل  مقامات کی فہرست بھی جاری کی ہے۔
  • گرین فیلڈ مقام کی ترقی کی پالیسی سے متعلق ایک تصوراتی نوٹ تیار کرکے ریاستی حکومتوں، کھیل محکموں  کے حکام اور صنعت سے وابستہ متعلقہ فریقوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
  • ہنرمندی  سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) نے میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ اسکلز کونسل (ایم ای ایس سی) اور ایونٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ای ای ایم اے) کے اشتراک سے لائیو ایونٹس سے متعلق سرٹیفکیٹ اور قلیل مدتی کورسز، نیز اپنے موجودہ پروگراموں میں اختیاری ماڈیولز کی تیاری سے متعلق ابتدائی کام شروع کر دیا ہے۔
  • ایل ای ڈی سی نے آنے والے فنکاروں اور عملے کے لیے ویزا اور ایف آر آر او سے متعلق سہولت، کھیلوں اور ورثے کے حامل  مقامات کے استعمال، موسیقی کے لائسنس کے عمل کو ہموار بنانے، رات 10 بجے کے بعد تقریبات کے انعقاد کی اجازت، ٹیکس سے متعلق امور اور مالی وسائل تک رسائی سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی ہے اور انہیں غور و خوض کے لیے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
  • ایل ای ڈی سی کی سفارش پر ریزرو بینک آف انڈیا نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ضوابط، 2026 کے تحت خدمات کی درآمد کے لیے 500,000 امریکی ڈالر یا اس سے زیادہ کی پیشگی ترسیلات پر بینک گارنٹی فراہم کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔ یہ ضوابط 15 جنوری ، 2026  ء کو نوٹیفائی کیے گئے تھے اور یکم اکتوبر  ، 2026 ء سے نافذ العمل ہوں گے۔

***

) ش ح – ا  ک  -  ع ا )

U.No. 850


(रिलीज़ आईडी: 2291162) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam