وزارت خزانہ
تین جن سرکشا اسکیموں- پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) -نے سماجی سلامتی احاطہ فراہم کرنے کے 11 برس مکمل کیے
پی ایم جے جے بی وائی کے تحت مجموعی اندراجات 27.43 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں اور 29.04.2026 تک 21512.50 کروڑ روپے کے بقدر رقم ادا کی جا چکی ہے
پی ایم ایس بی وائی کے تحت مجموعی اندراجات 58.09 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں اور اسی مدت کے دوران 184662 دعوؤں کے لیے 3667.52 کروڑ روپے کی رقم ادا کی جا چکی ہے
30.04.2026 تک، اے پی وائی اسکیم کے تحت 9.04 کروڑ سے زائد افراد رجسٹریشن کرا چکے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 MAY 2026 9:07AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 9 مئی 2015 کو شروع کی گئی جن سرکشا اسکیمیں - پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کا تصور کیا گیا تھا تاکہ معاشرے کے تمام تر طبقات کو خاص طور پر قابل استطاعت مالی تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ ان فلیگ شپ اسکیموں کا مقصد شہریوں کو زندگی کی غیر یقینی صورتحال سے بچانے اور طویل مدتی مالی مضبوطی کو فروغ دے کر بیمہ اور پنشن کے منظر نامے کو وسیع کرنا ہے۔
ان تین جن سرکشا اسکیموں کے رہنما اصولوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے، خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا، ’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کم لاگت والا بیمہ اور پنشن فوائد بہم پہنچانے کی غرض سے پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا پر مشتمل جن سرکشا اسکیموں کا آغاز کیا۔‘‘
جن سرکشا اسکیموں کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ پ ایم جے جے بی وائی، پی ایم ایس بی وائی اور اے پی وائی کے تحت بالترتیب 27 کروڑ، 58 کروڑ اور 9 کروڑ سے زیادہ اندراج کیے گئے ہیں۔
پی ایم جے جے بی وائی اسکیم کے بارے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اس اسکیم نے 10.7 لاکھ سے زائد کنبوں کے لیے 21500 کروڑ روپے سے زائد کے دعوؤں کا تصفیہ کیا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ پی ایم ایس بی وائی اسکیم کے تحت 1.84لاکھ سے زائد کنبوں کے لیے تقریباً 3660 کروڑ روپے کے دعوؤں کا تصفیہ کیا جا چکا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے آخر میں کہا، ’’ جیسا کہ ہم جن سرکشا اسکیموں کی 11 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول بینکوں اور بیمہ کمپنیوں کے فیلڈ فنکشنز کے لیے تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں، جن کی کلی طور وقف کوششوں نے ان اسکیموں کو بڑی کامیابی دلائی ہے۔‘‘
اس موقع پر خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے کہا، ’’ ان اسکیموں کا مقصد غریب ترین افراد کو انشورنس کوریج اور پنشن کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اسکیموں کا ایک کلیدی فوکس ڈیجیٹائزیشن اور اندراج اور دعووں کو آسان بنانا ہے۔ آن لائن جن تحفظ پورٹل کے آغاز نے شہریوں کے لیے بینک کی شاخوں یا ڈاکخانوں کا دورہ کیے بغیر آسانی سے اندراج کرنا ممکن بنا دیا ہے۔ دعووں کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے سے تیز تر تصفیے کو یقینی بنایا گیا ہے، جس سے سوگوار خاندانوں کو بروقت مدد کی سہولت ملتی ہے جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔‘‘
اب جبکہ ہم تین سماجی سلامتی (جن سرکشا) اسکیموں- پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری سرکشا یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی)- کو یاد کر رہے ہیں۔ آیئے اس موقع پر ہم یہ یاد کریں کہ کیسے ان اسکیموں نے عوام (جن سرکشا)کے لیے قابل استطاعت بیمہ اور سلامتی کو یقینی بنایا، ساتھ ہی ہم ان اسکیموں کی کامیابیوں اور ہم خصوصیات کو بھی یاد کریں۔
1. پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)
پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) کو یومیہ 2 روپے سے بھی کم پریمیم پر، کسی بھی وجہ سے موت ہو جانے کے لیے جیون بیمہ احاطہ فراہم کرنے کے مقصد سے وضع کیا گیا ہے۔
اسکیم کی اہم خصوصیات: پی ایم جے جے بی وائی ایک سال کا کور ہے، جو سال بہ سال قابل تجدید ہے۔ اس اسکیم کو ایل آئی سی اور دیگر لائف انشورنس کمپنیوں کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے جو ضروری منظوریوں کے ساتھ پروڈکٹ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس مقصد کے لیے بینکوں/ پوسٹ آفس کے ساتھ معاہدہ کرتے ہیں۔ حصہ لینے والے بینک/ پوسٹ آفس اپنے صارفین کے لیے اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے ایسی کسی بھی لائف انشورنس کمپنی کو شامل کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
اہلیت کی شرائط: حصہ لینے والے بینکوں/ ڈاک خانوں کے بینک/ ڈاک خانے کے تمام کھاتہ دار جن کی عمر 18 سے 50 سال ہے، جنہوں نے خودکار ادائیگی کے آپشن کو منتخب کیا ہے، اس اسکیم میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔ ایک یا مختلف بینکوں/پوسٹ آفس میں ایک فرد کے متعدد بینک/پوسٹ آفس کھاتوں کی صورت میں، وہ شخص صرف ایک بینک/پوسٹ آفس اکاؤنٹ کے ذریعے اسکیم میں شامل ہونے کا اہل ہے۔
اندراج کی مدت: یہ احاطہ یکم جون سے 31 مئی تک ایک سال کی مدت کے لیے ہوگا جس کے لیے مقررہ فارموں پر نامزد انفرادی بینک/ پوسٹ آفس اکاؤنٹ سے آٹو ڈیبٹ کے ذریعے شامل ہونے/ ادائیگی کرنے کا اختیار درکار ہوگا۔
پریمیم: سالانہ 436 روپے۔ اسکیم کے تحت اندراج کے وقت، دیے گئے آپشن کے مطابق، پریمیم اکاؤنٹ ہولڈر کے بینک/پوسٹ آفس اکاؤنٹ سے ایک قسط میں 'آٹو ڈیبٹ' سہولت کے ذریعے کاٹا جائے گا۔ ممکنہ احاطے کے لیے تاخیر سے اندراج ، تناسب کے لحاظ سے بیمہ کی قسط کی ادائیگی کے ساتھ ممکن ہے، جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔
اے) جون، جولائی اور اگست میں اندراج کے لیے- پورے 436 روپے کا پریمیم سالانہ قابل ادا ہے۔
بی) ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں اندراج کے لیے – متناسب پریمیم 342 روپے قابل ادا ہے۔
سی) دسمبر، جنوری اور فروری میں اندراج کے لیے متناسب پریمیم 228 روپے قابل ادا ہے۔
ڈی) مارچ، اپریل، اور مئی میں اندراج کے لیے متناسب پریمیم 114 روپے قابل ادا ہے۔
فوائد : سبسکرائبر کی کسی بھی وجہ سے موت کی صورت میں 2 لاکھ روپے قابل ادا ہوں گے۔ اندراج کی تاریخ سے 30 دنوں کا مخصوص عرصہ پابندی قابل اطلاق ہوگا۔
حصولیابیاں: 29.04.2026 تک، پی ایم جے جے بی وائی کے تحت مجموعی اندراجات 27.43 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں اور 1075625 دعوؤں کے لیے 21512.50 کروڑ روپے کی رقم ادا کی جا چکی ہے۔
29.04.2026 تک، اس اسکیم کے لیے 12.72 کروڑ خواتین نے اندراجات کرائے ہیں اور 8.09 کروڑ اندراجات پی ایم جے ڈی وائی کھاتہ داروں نے کرائے ہیں۔

ماخذ: مجموعی اندراجات کے لیے بینک اور بیمہ کمپنیاں، خواتین استفادہ کنندگان اور پی ایم جے ڈی وائی کھاتہ داروں کے لیے بینک

ماخذ: بیمہ کمپنیاں
2. پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم اس بی وائی)
پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کو ، 2 روپے سے کم کے ماہانہ کم از کم پریمیم پر ، 18-70 برس کی عمر کے افراد کو، موت یا کسی حادثے میں معذور ہو جانے پر 2 لاکھ روپے تک کا حادثاتی موت یا معذوری کا بیمہ احاطہ فراہم کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔
اسکیم کی اہم خصوصیت: پی ایم ایس بی وائی ایک سال کا احاطہ ہے، جو سال بہ سال بحال کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کو پبلک سیکٹر جنرل انشورنس کمپنیوں (پی ایس جی آئی سی) اور دیگر جنرل انشورنس کمپنیوں کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے جو ضروری منظوریوں کے ساتھ اسی طرح کی شرائط پر پروڈکٹ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس مقصد کے لیے بینکوں/پوسٹ آفس کے ساتھ معاہدہ کرتے ہیں۔ حصہ لینے والے بینک/پوسٹ آفس اپنے صارفین کے لیے اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے ایسی کسی بھی انشورنس کمپنی کو شامل کرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔
اہلیت کی شرائط: حصہ لینے والے بینکوں/ ڈاک خانوں کے بینک/ ڈاک خانے کے تمام کھاتہ دار جن کی عمر 18 سے 70سال ہے، جنہوں نے خودکار ادائیگی کے آپشن کو منتخب کیا ہے، اس اسکیم میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔ ایک یا مختلف بینکوں/پوسٹ آفس میں ایک فرد کے متعدد بینک/پوسٹ آفس کھاتوں کی صورت میں، وہ شخص صرف ایک بینک/پوسٹ آفس اکاؤنٹ کے ذریعے اسکیم میں شامل ہونے کا اہل ہے۔
اندراج کی مدت: یہ احاطہ یکم جون سے 31 مئی تک ایک سال کی مدت کے لیے ہوگا جس کے لیے مقررہ فارموں پر نامزد انفرادی بینک/ پوسٹ آفس اکاؤنٹ سے آٹو ڈیبٹ کے ذریعے شامل ہونے/ ادائیگی کرنے کا آپشن دینا ضروری ہوگا۔
پریمیم : فی ممبر 20 روپے سالانہ۔ اسکیم کے تحت اندراج کے وقت، دیے گئے آپشن کے مطابق، پریمیم اکاؤنٹ ہولڈر کے بینک/پوسٹ آفس اکاؤنٹ سے ایک قسط میں 'آٹو ڈیبٹ' سہولت کے ذریعے کاٹا جائے گا۔
فوائد : درج ذیل جدول کے مطابق:
|
|
فوائد کا جدول
|
بیمے کی مجموعی رقم
|
|
اے
|
موت
|
2 لاکھ روپے
|
|
بی
|
دونوں آنکھوں کا مکمل اور ناقابل تلافی نقصان یا دونوں ہاتھوں یا پیروں کے استعمال میں کمی یا ایک آنکھ کی بینائی کا نقصان اور ہاتھ یا پاؤں کے استعمال کا نقصان
|
2 لاکھ روپے
|
|
c
|
ایک آنکھ کی بینائی کا مکمل اور ناقابل تلافی نقصان یا ایک ہاتھ یا پاؤں کے استعمال کا نقصان
|
ایک لاکھ روپے
|
حصولیابیاں: 29.04.2026 تک، پی ایم ایس بی وائی کے تحت مجموعی اندراجات 58.09 کروڑ سے زیادہ ہیں اور 1,84,662 دعووں کے لیے 3,667.52 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی ہے۔
29.04.2026 تک، اسکیم میں 27.45 کروڑ خواتین کے اندراج اور پی ایم جے ڈی وائی کھاتہ داروں سے 19.30 کروڑ اندراج ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ماخذ: مجموعی اندراجات کے لیے بینک اور بیمہ کمپنیاں، خواتین استفادہ کنندگان اور پی ایم جے ڈی وائی کھاتہ داروں کے لیے بینک

ماخذ: بیمہ کمپنیاں
3. اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی)
اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) تمام بھارتیوں، خاص طور پر غریبوں، کم مراعات یافتہ طبقے اور غیر منظم شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے ایک عالمگیر سماجی تحفظ کا نظام بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ غیر منظم شعبے کے لوگوں کے لیے مالی تحفظ فراہم کرنے اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ حکومت کی ایک پہل ہے۔ اے پی وائی نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) کے مجموعی انتظامی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کے تحت پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے زیر انتظام ہے۔
اہلیت: اے پی وائی 18 سے 40 سال کی عمر کے تمام بینک کھاتہ داروں کے لیے ہے جو انکم ٹیکس ادا کرنے والے نہیں ہیں اور پنشن کی منتخب رقم کی بنیاد پر شراکت مختلف ہوتی ہے۔
فوائد: سبسکرائبرس 60 برس کی عمر کے بعد، اسکیم میں شامل ہونے کے بعد اپنے ذریعہ کیے گئے تعاون کی بنیاد پر 1000 روپے یا 2000 روپے یا 3000 روپے یا 4000 روپے یا 5000 روپے کی ضمانت شدہ کم از کم ماہانہ پنشن حاصل کریں گے۔
اسکیم کے فوائد کی تقسیم: ماہانہ پنشن سبسکرائبر کے لیے دستیاب ہے، اور اس کے بعد اس کی شریک حیات کو اور ان دونوں کی موت کے بعد، سبسکرائبر کی 60 برس کی عمر تک جمع ہوئی پنشن، سبسکرائبر کے نامزد شخص کو واپس کر دی جائے گی۔
سبسکرائبر کی قبل از وقت موت (60 سال کی عمر سے پہلے موت) کی صورت میں، سبسکرائبر کی شریک حیات، باقی عرصہ استحقاق کے لیے سبسکرائبر کے اے پی وائی کھاتے میں شراکت جاری رکھ سکتی ہے، جب تک کہ اصل سبسکرائبر کی عمر 60 برس نہ ہو جائے۔
قسط کی ادائیگیوں کا طریقہ: سبسکرائبرز اے پی وائی میں ماہانہ/ سہ ماہی/ ششماہی بنیادوں پر تعاون کر سکتے ہیں۔
اسکیم سے دستبرداری: سبسکرائبرز رضاکارانہ طور پر اے پی وائی سے ، حکومت کے تعاون کی کٹوتی اور اس پر منافع/سود جیسی کچھ شرائط کے ساتھ دستبردار ہو سکتے ہیں۔
اسکیم کی پیشرفت- مجموعی اندراجات لاکھوں میں:

اسکیم کے تحت مجموعی اندراجات میں خواتین کا حصہ تقریباً 49 فیصد کے بقدر ہے۔
حصولیابیاں: 30.04.2026 تک، 9.04 کروڑ سے زائد افراد اسکیم کے تحت خود کو درج رجسٹر کرا چکے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6844
(ریلیز آئی ڈی: 2259314)
وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Nepali
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam