خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2026 کے لیے نامزدگیاں داخل کرنے کی اپیل کی گئی ہے
نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے
نامزدگیاں قومی اعزازات پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جائیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 APR 2026 12:02PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2026 کے لیے نامزدگیاں داخل کرنے کی اپیل کی ہے، جو ایک باوقار قومی سطح کا انعام ہے اور ہر سال اُن بچوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک بھر میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ یہ انعام اُن بچوں کو دیا جاتا ہے جو بہادری، کھیل، سماجی خدمت، سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیات اور فن و ثقافت کے شعبوں میں قومی سطح پر پہچان ملنے کے مستحق ہیں۔
وہ تمام بچے اس انعام کے لیے اہل ہیں جن کی عمر 5 سال سے زیادہ اور 18 سال سے کم ہو (31 جولائی 2026 تک)، جو بھارتی شہری ہوں اور بھارت میں مقیم ہوں۔
کوئی بھی شہری نامزدگیوں کیلئے درخواست قومی ایوارڈ پورٹل https://awards.gov.in. پر وزٹ کرکے کرسکتا ہے۔اعزازات کیلئے خود نامزدگی اور سفارشات بھی قابلِ قبول ہوگی۔ آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے۔ مزید معلومات کے لیے قومی اعزازات کے پورٹل (https://awards.gov.in) سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
*****
(ش ح ۔ع ح۔ م ش)
U. No.6338
(ریلیز آئی ڈی: 2255818)
وزیٹر کاؤنٹر : 20
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam