وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے خواتین کیلئے ریزرویشن اور اس کے بروقت نفاذ کی ضرورت سے وابستہ ایک مضمون شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 APR 2026 3:19PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کی جانب سے لکھا گیا ایک مضمون شیئر کیا ہے۔
اس میں خواتین کے لئے ایک تہائی ریزرویشن کو ایک ایسے اہم لمحے کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے جو ہم سب کے لیے اور بطور ادارہ پارلیمنٹ کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔اس میں مردم شماری کے انعقاد ، حد بندی کو مکمل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے میں کہ ایک دن بھی ضائع نہ ہو ، ہندوستان کی خواتین کے لئے فوری اور بروقت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔
وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پرلکھا:
‘‘اس مضمون میں مرکزی وزیر مملکت محترمہ @ShobhaBJP نے خواتین کے لئے ایک تہائی ریزرویشن کو ایک ایسے اہم لمحے کے طور پر اجاگر کیا ہے جو ہم سب کے لیے اور بطور ادارہ پارلیمنٹ کے لیے اہم ہے۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اب بھارت کی خواتین کے لئےمردم شماری کرائے جانے، حد بندی کے عمل کو مکمل کرنے اور اس بات کوتیزی سےیقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اس میں ایک بھی دن ضائع نہ ہو۔
https://www.newindianexpress.com/nation/2026/Apr/16/womens-quota-why-the-time-to-act-is-now
***
ش ح۔ ک ا ۔ خ م
U.NO. 5912
(ریلیز آئی ڈی: 2252619)
وزیٹر کاؤنٹر : 11