وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ایران کے صدر سے بات  چیت

صدر پزشکیان نے ایران اور خطہ کی صورتحال پر اپنا نقطہ نظر بیان کیا

وزیر اعظم نے تمام مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعہ حل کرنے پر ہندوستان کے مستقل موقف کو دہرایا

وزیر اعظم نے ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے اور توانائی اور سامان کی بلا تعطل نقل و حرکت پر ہندوستان کی ترجیح پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 11:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 

صدر پزشکیان نے وزیر اعظم کو ایران کی موجودہ صورتحال اور خطے کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے خطہ  میں سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ہندوستان کے اس مستقل موقف کو دہرایا کہ تمام مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے ایران سمیت خطے میں ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور بہبود کے بارے میں ہندوستان کی ترجیح کو اجاگر کیا اور توانائی اور سامان کی بلا روک ٹوک ٹرانزٹ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

*****

 

ش ح – ظ الف ن م

UR No. 3945

 


(ریلیز آئی ڈی: 2239377) وزیٹر کاؤنٹر : 23