وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کا تل ابیب پہنچنے پر اسرائیل کے وزیر اعظم نے استقبال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 FEB 2026 7:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچے۔ تل ابیب کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب  بینجمن نیتن یاہو اور ان کی شریک حیات محترمہ سارہ نیتن یاہو نے ان کا رسمی استقبال کیا۔

آمد کی تقریب کے بعد دونوں وزرائے اعظم نےہوٹل میں مختصر ملاقات کی۔ وزیر اعظم کا بھارتیہ کمیونٹی کے ارکان اور تارکین وطن یہودیوں کے نمائندوں نے پرتپاک اور پرجوش استقبال کیا۔ اس استقبالیہ میں بھارتیہور اسرائیلی فنکاروں کی جانب سے شاندار ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی، جو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کی علامت ہے۔

***

 

(ش ح۔اص)

UR No 3060


(ریلیز آئی ڈی: 2232849) وزیٹر کاؤنٹر : 10