وزیراعظم کا دفتر
اوپن اے آئی کے سی ای او نے وزیراعظم سے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 FEB 2026 9:06PM by PIB Delhi
اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جناب سیم آلٹمین نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
میٹنگ کے بعد، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان AI میں زبردست ترقی کر رہا ہے اور ہنر اور اختراع کا عالمی مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری کو ہندوستان کے باصلاحیت نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنے اور اس تبدیلی کے میدان کو تقویت دینے کی دعوت دی۔
ایکس پر سیم آلٹ مین کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:
"یہ واقعی ایک زبردست میٹنگ تھی۔ ہندوستان AI کی دنیا میں زبردست ترقی کر رہا ہے۔ ہم دنیا کو اپنے باصلاحیت نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنے اور اس شعبے کو متحرک کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
@اوپن اے آئی "
*****
U.No:2830
ش ح۔ح ن۔س ا
(ریلیز آئی ڈی: 2231155)
وزیٹر کاؤنٹر : 4