وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کا شیلانگ سے لوک سبھا کے رکن ڈاکٹر رکی اے جے سنگکون کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 FEB 2026 9:31AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شیلانگ سے لوک سبھا کے رکن ڈاکٹر رکی اے جے سنگکون کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:
’’شیلانگ سے لوک سبھا کے رکن ڈاکٹر رکی اے جے سنگکون کے انتقال پر دکھ ہوا۔ انہیں میگھالیہ کے عوام کے لیے ان کی بے لوث خدمات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ اس مشکل وقت میں میرے احساسات ان کے اہل خانہ، دوستوں اور حامیوں کے ساتھ ہیں ۔ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔‘‘
******
ش ح۔ک ح
U. No. 2756
(ریلیز آئی ڈی: 2230570)
وزیٹر کاؤنٹر : 4