وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کی جمہوریہ ایسٹونیا کے صدر سے ملاقات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 FEB 2026 8:35PM by PIB Delhi
وزیرعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران جمہوریہ ایسٹونیا کے صدر عزت مآب جناب آلار کارس سے ملاقات کی۔
وزیراعظم جناب مودی اور صدر کارس نے گزشتہ برس پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کے دوران ہونے والی اپنی خوشگوار ملاقات کو یاد کیا۔دونوں رہنماؤں نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے مشترکہ اقدار اور بین الاقوامی امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کی بنیاد پرہندوستان-ایسٹونیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو دوہرایا۔
دونوں رہنماؤں نے جنوری 2026 میں 16ویں ہند-یورپی یونین سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستان اوریورپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے کے کامیاب اختتام کے ساتھ ہند-یورپی یونین تعلقات میں اہم اسٹریٹجک پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، خاص طور پر آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن میں جاری تعاون پر بات چیت کی۔ انہوں نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز، ای-گورننس، سائبر سیکورٹی، اسٹارٹ اپس، تعلیم اور ہنر کی ترقی سمیت مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے امکانات پر زور دیا۔ انہوں نے اس کے علاوہ صاف توانائی اور اسمارٹ انرجی مینجمنٹ میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور ایسٹونیا کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی تعلقات اور باہمی عوامی رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر کارس نے ایسٹونیا میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کے کردار کی تعریف کی اور دونوں فریقین نے ٹیلنٹ موبلٹی اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا۔
****
(ش ح ۔م ن ع۔ ع د)
U. No. 2694
(ریلیز آئی ڈی: 2230068)
وزیٹر کاؤنٹر : 4