وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بچیوں کے قومی دن کے موقع پر بچیوں کے وقار، موقع اور اختیاردہی کے لیے عزم کا اعادہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
24 JAN 2026 7:08PM by PIB Delhi
ہر ایک بچی موقع اور امید کے ساتھ ایک باوقار زندگی بسر کرے ، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بچیوں کے قومی دن کے موقع پر ایک پیغام میں، وزیر اعظم نے اس امر کو اجاگر کیا کہ گذشتہ دس برسوں کے دوران، بچیوں کی بہتر تعلیم، ہنرمندی اور حفظانِ صحت پر مسلسل توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں نے ایک ایسا ماحول تیار کرنے میں مدد فراہم کی ہے جس میں بچی پروان چڑھ سکے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
’’بچیوں کے قومی دن کے موقع پر، ہم اس امر کو یقینی بنانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ایک بچی امید اور موقع کے ساتھ ایک باوقار زندگی بسر کر سکے۔ گذشتہ دس برسوں کے دوران، ہم نے بچیوں کی بہتر تعلیم، ہنرمندی اور حفظان صحت پر توجہ مرکوز کی۔ اس سے ایک ایسے ماحول کو یقینی بنایا گیا ہے جہاں ایک بچی کی بہتر نشو و نما ہو سکے اور وہ وکست بھارت کے لیے مؤثر تعاون دے سکے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1043
(रिलीज़ आईडी: 2218292)
आगंतुक पटल : 6