وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے بھارت کے کوئلہ شعبے سے متعلق  ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح  سے یہ شعبہ اپنی شناخت کو نئے انداز میں قائم کررہا ہے

प्रविष्टि तिथि: 12 JAN 2026 4:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کا لکھا ہوا ایک مضمون شیئر کیا کہ کس طرح پچھلے 11 برسوں میں ہندوستان کا کوئلہ شعبہ خود کو اگلی نسل کے ایندھن کے طور پر نئی شکل دے رہا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ وزیر موصوف  نےاس بات پر زور دیا ہےکہ کوئلہ سبز ٹیکنالوجیز کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے مربوط ہوکر وکست بھارت 2047 کی طرف ہندوستان کے سفر میں اپنا اہم رول ادا کرتا رہےگا۔

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کی جانب سے ایکس پر کئے گئے پوسٹ کے جواب میں وزیرِ اعظم نے کہا:

‘‘اس مضمون کو ضرور پڑھیں، جس میں مرکزی وزیر جناب @kishanreddybjp نے اس بات کو جااگر کیا ہے کہ گزشتہ 11 برسوں میں بھارت کا کوئلہ شعبہ کس طرح خود کو اگلی نسل کے ایندھن کے طور پر ڈھال رہا ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ کوئلہ سبز ٹیکنالوجیز کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے مربوط ہوکر وکست بھارت 2047 کے سفر میں اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.463


(रिलीज़ आईडी: 2213808) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Manipuri , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Odia , Tamil , Kannada , Malayalam