امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے راج ماتا جیجا بائی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


راج ماتا جیجا بائی جی نے چھترپتی شیواجی مہاراج میں ہندوی سوراج کے قیام کا عزم پیدا کیا اور انہیں قوم کی حفاظت کے عظیم مقصد کی طرف راغب کیا

راج ماتا جیجا بائی جی نے بچپن سے ہی چھترپتی شیواجی مہاراج میں ہمت ، عزت نفس اور اپنی ثقافت کے تحفظ کی اقدار پیدا کیں

प्रविष्टि तिथि: 12 JAN 2026 11:16AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج راج ماتا جیجابائی جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے چھترپتی شیو جی مہاراج میں ہندوی سوراج قائم کرنے کا عزم پیدا کیا اور انہیں قوم کے تحفظ کے عظیم مقصد کی طرف مائل کیا۔

جناب امت شاہ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا: ’’چھوٹے ہی سے، راج ماتا جیجابائی جی نے چھترپتی شیوا جی مہاراج میں حوصلے، خوداری اور اپنی ثقافت کے تحفظ کی اقدار پیدا کیں۔ انہوں نے شیوا جی مہاراج میں ہندوی سوراج قائم کرنے کا عزم پیدا کیا اور انہیں قوم کے تحفظ کے عظیم مقصد کی طرف مائل کیا۔ میں راج ماتا جیجابائی جی کے یوم پیدائش پر ان کو پورے احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘

****

ش ح۔ش ت ۔ م الف

U No. 444

 


(रिलीज़ आईडी: 2213692) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam