وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بھارت کی ثقافتی عمدگی اور شمال مشرق کے افزوں اعتماد کے جشن کے طور پر ہارن بل فیسٹیول کی ستائش کرتے ہوئے ایک مضمون ساجھا کیا
प्रविष्टि तिथि:
14 DEC 2025 11:32AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگالینڈ کے ہارن بل فیسٹیول کے فعال جذبے کی ستائش کی، اور اسے بھارت کی ثقافتی دولت اور اس کے قبائلی ورثے کی پائیدار قوت کی مضبوط عکاسی کے طور پر بیان کیا۔
وزیر اعظم نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شمال مشرق آج ایک نئے اور پراعتماد بھارت کی نمائندگی کرتا ہے۔ ناگالینڈ کی منفرد ثقافتی شناخت کی ستائش کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ ریاست محض میلے کا اہتمام نہیں کرتی؛ بلکہ یہ اپنے آپ میں میلے کی علامت ہے، اور میلوں کی سرزمین کے طور پر اپنے قابل فخر خطاب کا حقیقی جواز فراہم کرتی ہے۔
ایکس پر مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:
’’اس دلچسپ مضمون میں، مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا @JM_Scindia نے ناگالینڈ کے ہارن بل فیسٹیول کو انسانی جذبے کے مختلف رنگوں اور قدیم و جدید کے ایک شاندار سنگم کے طور پر بیان کیا ہے۔ وہ اس امر کا اعادہ کرتے ہیں ملک تبھی آگے بڑھے گا جب شمال مشرق ترقی کرے گا۔
شمال مشرق کو ایک نئے اور پراعتماد بھارت کے چہرے کے طور پر اجاگر کرتے وزیر موصوف کہتے ہیں کہ ناگالینڈ محض جشن نہیں مناتا- بلکہ یہ جشن کی علامت ہے، اور اس امر کا حقیقی جواز فراہم کرتا ہے کہ اسے میلوں کی سرزمین کیوں کہا جاتا ہے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3129
(रिलीज़ आईडी: 2203668)
आगंतुक पटल : 18