وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ- 2025 میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ہندوستان کی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2025 9:49PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ- 2025 میں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے اس باوقار عالمی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو پہلا کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے نوجوان اور حوصلہ مند ٹیم کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی ہندوستان کے نوجوانوں کی قابلیت، عزم اور حوصلہ کو ظاہر کرتی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:
‘‘ ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ- 2025 میں جیت کے ساتھ تاریخ رقم کرنے پر ہماری مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کو مبارکباد! ہماری نوجوان اور پرجوش ٹیم نے اس باوقار ٹورنامنٹ میں ہندوستان کیلئے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ ناقابل یقین کامیابی ملک بھر کے بے شمار نوجوانوں کو تحریک دیتی ہے۔’’
*******
ش ح- ظ – ع ن
UR- No. 2997
(रिलीज़ आईडी: 2202708)
आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Kannada
,
Malayalam
,
Bengali
,
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Odia
,
Telugu