وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کاشی تمل سنگمم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

प्रविष्टि तिथि: 02 DEC 2025 6:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سے شروع ہونے والے کاشی تمل سنگمم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ متحرک پروگرام 'ایک بھارت، شریشٹھ بھارت' کے جذبے کو مزید گہرا کرتا ہے۔ جناب مودی نے کہا، "میں سنگمم میں شرکت کرنے والے تمام افرادکے  کاشی میں خوشگوار اور یادگار قیام  کی خواہش کرتا ہوں۔"

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

" آج سے  کاشی تمل سنگمم شروع ہو رہا ہے، میں اس متحرک پروگرام کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں جو 'ایک بھارت، شریشٹھ بھارت' کے جذبے کو مزید گہرا کرتا ہے۔ میں سنگمم میں شرکت کرنے والے تمام افرادکے  کاشی میں خوشگوار اور یادگار قیام  کی خواہش کرتا ہوں۔"

*****

ش ح۔ح ن۔س ا

U.No: 2244


(रिलीज़ आईडी: 2197872) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam