این ایف ڈی سی- این ایف اے آئی کی جانب سے 56ویں افّی میں نئے طور پر تیار کردہ خاموش فلم ‘مرلی والا’ کی خصوصی اسکریننگ
خاموش دور کی لائیوموسیقی کے تجربے کے ساتھ سامعین کو 1920 کی دہائی میں واپس لے جایا گیا
فلمی ورثے کے قومی مشن ( این ایف ایچ ایم) کے تحت 18 باریک بینی سے نئے طور پر تیار کردہ کلاسیکی ہندوستانی پینورما خصوصی پیکیج کے حصے کے طور پر تیار کی گئی
افّی کےچوتھےدن افّی کے شائقین کے لیے جادوئی ثابت ہوا جونئے طور پر تیارکردہ کلاسکی سنیما میں سے ایک‘مرلی والا’ کی خصوصی اسکریننگ کے دوران وقت کے ساتھ سفر کا تجربہ کر رہے تھے۔ قومی فلمی ترقیاتی کارپوریشن (این ایف ڈی سی) اور نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا (این ایف اے آئی) نے فلمی ورثے کے قومی مشن (این ایف ایچ ایم) کے تحت 18 کلاسکی فلموں کو دوبارہ تیار کیا ہے اور اس سال کے افّی کے لیے بھارتی پینورماخصوصی پیکیج کو تیار کیا ہے۔ اس حسین گلدستے میں ہندی، تیلگو، ملیالم، بنگالی اور مراٹھی سنیما شامل ہیں اور ہر فلم کے اصل تخلیقی ارادے کے لیے سخت آرکائیو معیار اور گہرے احترام کے ساتھ محفوظ فنکارانہ اظہار کے وسیع میدان کی عکاسی کرتا ہے۔

خاموش فلموں کے دور کو دوبارہ زندہ کیا گیا
این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرکاش مگڈم نے اسکریننگ کے ارادے کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘یہ خیال آج کی نسل کے لیے خاموش فلم کے تجربے کو زندہ کرنا ہے جہاں موسیقار اگلی صف میں بیٹھ کر سامعین کے لیے لائیو موسیقی پیش کریں گے اور باصلاحیت راہل جی کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ اس لمحے کو اسی جذبے اور شان کے ساتھ زندہ کیا جائے گا جس کا وہ مستحق ہے۔’’
موسیقار راہل راناڈے نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ"یہ میرے اور میری پوری ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز اور ایک بڑا چیلنج تھا کہ 98 سال قبل بنائی گئی ایک فلم کا میوزک دوبارہ بنایاجائے اور اسے لائیو پرفارم کیاجائے۔ آپ 1927 میں بابوراؤ جی کی بنائی گئی فلم کا تجربہ کرنے جا رہے ہیں، جس طرح کے خصوصی تجربات انھوں نے کیے تھے۔ مجھے امید ہے کہ میں اور میری ٹیم اس کے ساتھ انصاف کر سکے گی۔"
واضح رہے کہ مرلی والا (1927)، آنجہانی فلم ساز اورفنکار بابوراؤ پینٹر کی بنائی گئی، بہت کم زندہ بچ جانے والی ہندوستانی خاموش فلموں میں سے ایک ہے اور این ایف ایچ ایم کے نایاب خزانوں میں سے ایک ہے۔اس فلم کی اسکریننگ نے ناظرین کو 1920 کی فلمی نمائش کی یاد دلانے والا ایک حسی تجربہ پیش کیا۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اسکریننگ میں بابو راؤ پینٹر کی دو بیٹیوں نے شرکت کی۔

ایک باقاعدہ شن کا سال
اس سال کا کیوریشن گہرا تاریخی وزن رکھتا ہے، کیونکہ یہ گرو دت، راج کھوسلہ، ریتوک گھاٹک، بھوپین ہزاریکا، پی بھانومتی، سلیل چودھری اور کے ویکونٹھ کی شاندار صلاحیتوں کو صد سالہ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وی شانتارام کی 125 سال کی میراث کا احترام کرتا ہے۔ یہ فلم فیسٹول این ایف ڈی سی کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن بھی مناتا ہے اور جدید ہندوستانی سنیما کے منظر نامے کی تشکیل میں اس کے تبدیلی کے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ شیام بینیگل کی سوسمن کو خصوصی خراج تحسین ہندوستانی کہانی سنانے کے فن پر بصیرت والے فلم ساز کے دیرپا اثرات پر روشنی ڈالتا ہے۔
فلمی ورثے کا قومی مشن
نومبر 2016 میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعہ شروع کیا گیا، فلمی ورثے کا قومی مشن ہندوستان کے سب سے زیادہ امنگوں والے اور اہم کاموں میں سے ایک ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان کی سنیما وراثت کی حفاظت کرنا، تحفظ، ڈیجیٹائزیشن اور کیمرہ نیگیٹو سے لے کر ہر چیز کو ازسرنو تیار کرنے کویقینی بنانا اور نایاب آرکائیویل خزانے تک پرنٹس جاری کرنا، جومالکانہ حقوق رکھنے والوں، جمع کرنے والوں اور بین الاقوامی اداروں سے حاصل کیا گیا ہے۔
افّی 2025 کے لیے نئے طور پر تیار کردہ ہندوستانی فلمیں اس پیچیدہ کوشش کے ثبوت کے طور پر کام کرتی ہیں، ہر ایک فریم کو بڑی محنت کے ساتھ دوبارہ تیارکیا جاتا ہے اور اسے رنگین درجہ بندی کی جاتی ہے۔ یہ کام اکثر فلم سازوں، سینما نگاروں یا ان کے قریبی ساتھیوں کی رہنمائی میں انجام دیا جاتاہے۔
فیسٹیول کی ایک خاص بات ریتوک گھاٹک کے ذریعے نئے طور پرتیار کردہ سبرناریکھا ہے، جسے این ایف ڈی سی- این ایف اے آئی مجموعہ میں 35 منٹس ماسٹر پازیٹو سے تیارکیا گیا ہے، جس کی فائنل کلر گریڈنگ سنیماٹوگرافر ایوک مکوپادھیائے کے زیر نگرانی کی گئی ہے۔
مظفر علی کی امراؤ جان، اصل منفی کا سامنا کرنے والے ناقابل واپسی زوال کے بعد ایک محفوظ شدہ 35منٹس ریلیز پرنٹ سے تیارکیا گیا، گریڈنگ کے عمل کومظفرعلی نے ذاتی طور پردیکھاہے۔
کلاسکی فلموں کی دوبارہ تیاری ہندوستان کی سب سے بااثر سنیما شخصیات کی وراثت کا احترام کرتی ہے، ملک کے اپنی فلمی وراثت کو محفوظ رکھنے کے عزم کو تقویت دیتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ان کاموں کے اندر ثقافتی، تاریخی اور فنکارانہ بیانیے نئی نسلوں کے ساتھ گونجتے رہیں۔
بھارتی پینورما خصوصی پیکیج کے لیے نئے طور پرتیارکردہ فلموں کی فہرست
امراؤ جان (مظفر علی - ہندی/145 منٹ/ کے ڈی سی پی4)
مالیسواری(بی این ریڈی/تیلگو/175 منٹس/4کے ڈی سی پی
رودالی(کلپنا لاجمی/ ہندی/128 منٹ/ کے ڈی سی پی4)
گمن – (مظفر علی/ہندی/119 منٹ/ کے ڈی سی پی4)
خوف (رتوک گھاٹک/ہندی/18 منٹ/ کے ڈی سی پی4)
سبرناریکھا (رتوک گھاٹک/ بنگالی/143 منٹ/ کے ڈی سی پی4)
مرلی والا - (بابوراؤ پینٹر / خاموش / 45 منٹ)
پارٹی (گووند نہلانی/ہندی/118 منٹ/ کے ڈی سی پی2)
سی آئی ڈی (راج کھوسلہ/ہندی/146 منٹ/کے ڈی سی پی4)
پیاسا (گرو دت/ہندی/146 منٹ/ کے ڈی سی پی4)
ایک ڈاکٹر کی موت (تپن سنہا/ہندی/122 منٹ/ کے ڈی سی پی4)
ایک ہوتا ودوشک (جبار پٹیل/مراٹھی/168 منٹ/ کے ڈی سی پی4)
کریدم (lسیبی مالائل/ ملیالم/ 124 منٹ/ کے ڈی سی پی4)
ڈاکٹر کوٹنیس کی امر کہانی (وی. شانتارام/ ہندی/ 100 منٹ/ کے ڈی سی پی2)
سوسمن (شیام بینیگل/ ہندی/ 140 منٹ/ کے ڈی سی پی2)
(مسافر ہریشیکس مکھرجی/ ہندی/227 مین/ 4کے ڈی سی پی
شہید (رمیش سہگل/ہندی/1948/ کے ڈی سی پی4)
گیتانجلی (منی رتنم/تیلگو/137 منٹ/ کے ڈی سی پی4)
IFFI Website: https://www.iffigoa.org/
PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56/
PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
X Post Link: https://x.com/PIB_Panaji/status/1991438887512850647?s=20
X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji
*****
ش ح۔ م ع ۔ اش ق
U. No- 1732
Release ID:
2193710
| Visitor Counter:
6