وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے پختہ کار اداکار جناب دھرمندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا
Posted On:
24 NOV 2025 3:06PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج معروف اداکار جناب دھرمیندر جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہندوستانی سنیما کے ایک دور کا خاتمہ قرار دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دھرمیندر جی ایک مشہور فلمی شخصیت اور ایک غیر معمولی اداکار تھے جنہوں نے اپنے ادا کردہ ہر کردار میں دلکشی اور گہرائی لانے کا کام کیا۔ متنوع کرداروں کو پیش کرنے کی ان کی صلاحیت نے نسلوں سے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:
’’دھرمیندر جی کے انتقال سے ہندوستانی سنیما میں ایک دور کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ وہ ایک مشہور فلمی شخصیت اور ایک غیر معمولی اداکار تھے جنہوں نے اپنے ادا کردہ ہر کردار میں دلکشی اور گہرائی لانے کا کام کیا۔ جس انداز میں انہوں نے متنوع کردار ادا کیے اس نے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا۔ دھرمیندر جی کو ان کی سادگی، انکساری اور گرمجوشی کے لیے یکساں طور پر سراہا گیا۔ اس غم کی گھڑی میں، میرے خیالات ان کے اہل خانہ، دوستوں اور بے شمار مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی ۔‘‘
********
ش ح ۔ م م ۔ م ا
Urdu No-1720
(Release ID: 2193562)
Visitor Counter : 11