وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا بھوٹان کا دورہ

Posted On: 11 NOV 2025 6:10PM by PIB Delhi

افتتاح:

1. حکومت ہند اور بھوٹان کی شاہی حکومت کے درمیان ایک دو طرفہ معاہدے کے تحت تعمیر کیے گئے 1020 میگاواٹ پناتسانگچھو-II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا افتتاح۔

اعلانات:

2. 1200 میگاواٹ پناتسانگچھو-I ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے مین ڈیم کے ڈھانچے پر دوبارہ کام شروع کرنےپر تبادلہ خیال۔

3. وارانسی میں بھوٹانی مندر/خانقاہ اور گیسٹ ہاؤس کی تعمیر کے لیے زمین کی منظوری

4. جیلیفو کے پار ہاتھیسر میں امیگریشن چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ

5. بھوٹان کو 4000 کروڑ بھارتی روپےلائن آف کریڈٹ (ایل او سی)

مفاہمت نامے (ایم او یوز):

نمبر شمار

مفاہمت نامے کا نام

تفصیلات

بھوٹان کی طرف سے دستخط کنندہ

بھارت کی طرف سے دستخط کنندہ

6.

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت نامہ

ایم او یو قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو طرفہ مصروفیات کو ادارہ جاتی بنانا چاہتا ہے اور اس کا مقصد شمسی توانائی، ہوا کی توانائی، بایوماس، توانائی ذخیرہ کرنے، گرین ہائیڈروجن اور ان شعبوں میں صلاحیت کی تعمیر جیسے شعبوں میں مل کر کام کرنا ہے۔

لیونپو جیم شیرنگ، وزیر برائے توانائی اور قدرتی وسائل، آر جی او بی

جناب پرہلاد وینکٹیش جوشی ،نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر، حکومت ہند

7.

صحت اور طب کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت نامہ

مفاہمت نامے کا مقصد دو طرفہ صحت تعاون کو ان شعبوں میں ادارہ جاتی بنانا ہے جن میں ادویات، تشخیص اور آلات شامل ہیں۔ زچگی کی صحت؛ متعدی/ غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور علاج؛ روایتی ادویات؛ ڈیجیٹل صحت سے متعلق اقدامات بشمول ٹیلی میڈیسن؛ اور تکنیکی تعاون، مشترکہ تحقیق اور صحت کے پیشہ ور افراد کی صلاحیت کی تعمیر۔

جناب  پیمبا وانگچک، سکریٹری، وزارت صحت، آر جی او بی

جناب  سندیپ آریہ،بھوٹان میں بھارت کے سفیر

8.

پی ای ایم اے سیکرٹریٹ، بھوٹان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (نیم ہنس) انڈیا کے درمیان ادارہ جاتی تعلق کی تعمیر پر مفاہمت نامے

مفاہمت نامے سے دماغی صحت کے پیشہ ور افراد کی استعداد کار میں اضافے کے لیے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو تقویت ملے گی، اور خدمات میں اضافہ اور تحقیق کے لیے اندرون ملک ذہنی صحت کے کورسز تیار کرنے میں تعاون ہوگا۔

محترمہ ڈیچین وانگمو،سکریٹیریٹ آف بھوٹان کے پی ای ایم اے کی سربراہ

جناب  سندیپ آریہ،بھوٹان میں بھات کے سفیر

 

 

 

*****

UR-1108

(ش ح۔   ام۔خ م)


(Release ID: 2188929) Visitor Counter : 6