وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے تھمپو میں بھوٹان کے عزت مآب چوتھے شاہ کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں

Posted On: 11 NOV 2025 5:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں بھوٹان کے عزت مآب چوتھےشاہ کی 70 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں ۔

ایکس پر پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

"کل شام دہلی میں ہوئے خوفناک دھماکے نے سب کو بہت تکلیف دی ہے ۔ ہندوستان ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے جو اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ایجنسیاں پوری سازش کی تہہ تک پہنچیں گی ۔

اس میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ "


"کل شام دہلی میں پیش آنے والے خوفناک واقعے نے سب کے ذہنوں کو پریشان کر دیا ہے ۔ میں متاثرین کے اہل خانہ کے دکھ کو محسوس کرتا ہوں ۔ پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔

میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری تفتیشی ایجنسیاں اس سازش کی تہہ تک پہنچیں گی ۔ اس کے ذمہ داروں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں  جائے گا ۔ "


عزت مآب چوتھے شاہ کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں بھوٹان کے عوام نے ایک منفرد دعا کے ذریعے دہلی میں ہوئے دھماکے کے تناظر میں ہندوستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ ان  کا یہ جذبہ ناقابل فراموش ہے۔  "

 


ད་རེས་འབྲུག་རྒྱལ་བཞི་བ་མཆོག་གི་གུང་ལོ་༧༠འཁོར་བའི་དུས་སྟོན་བརྩི་སྲུང་དང་འབྲེལ་འབྲུག་གི་མི་སེར་ཚུ་གིས་རྒྱ་གར་གྱི་མི་སེར་ཚུ་ལུ་གྲོགས་རམ་གཅིག་སྒྲིལ་འབད་བའི་།ང་གིས་ཨ་ནི་བྱ་སྤྱོད་འདི་ནམ་ཡང་བརྗེད་མི་ཚུགས།

 

بھوٹان میں عزت مآب چوتھے بادشاہ کو ایک باپ جیسی شخصیت کے طور پر سراہا جاتا ہے۔ ان کے وژن نے بھوٹان کو ترقی کی نئی بلندیاں حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔

بھارت اور بھوٹان کے درمیان گہرا تعلق ہے، جو ہمارے ممالک کے درمیان وسیع تعاون میں واضح نظر آتا ہے۔

توانائی اور رابطے وہ دو شعبے ہیں جہاں بھارت اور بھوٹان کا تعاون مزید گہرا ہو رہا ہے۔

***

ش ح۔ع و ۔  ج

UNO-1104

 


(Release ID: 2188893) Visitor Counter : 13