وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 8 نومبر کو ’’قانونی مدد کی فراہمی کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے‘‘ سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
Posted On:
06 NOV 2025 2:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی، 8 نومبر 2025 کو تقریباً شام 5 بجے بھارت کی سپریم کورٹ میں منعقد ہونے والی ’’قانونی مددکی فراہمی کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے‘‘ سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی(این اے ایل ایس اے) کی جانب سے تیار کردہ کمیونٹی میڈی ایشن تربیتی ماڈیول کا بھی اجرا کریں گے۔وزیر اعظم اس موقع پر شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔
اس دو روزہ کانفرنس، جو این اے ایل ایس اے کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے، میں لیگل ایڈ ڈیفنس کاؤنسل سسٹم، پینل وکلاء، پیرا لیگل رضاکار، مستقل لوک عدالتیںاور قانونی خدمات کے اداروں کے مالیاتی انتظام جیسے قانونی خدمات کے نظام کے اہم پہلوؤں پر غور کیا جائے گا
******
(ش ح ۔ک ح ۔ع ر(
U. No. 856
(Release ID: 2186952)
Visitor Counter : 14
Read this release in:
Tamil
,
Malayalam
,
Assamese
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu