وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ملیشیاء کے وزیراعظم سے بات کی اور انہیں آسیان کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی
وزیر اعظم آسیان-بھارت چوٹی کانفرنس میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کریں گے
Posted On:
23 OCT 2025 10:13AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملیشیاءکے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کی۔
بات چیت کے دوران جناب مودی نے ملیشیاء کے آسیان کی صدارت سنبھالنے پر وزیر اعظم ابراہیم کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے ملیشیاء کی قیادت میں آسیان سے متعلق آئندہ سربراہ اجلاسوں کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم مودی نے آسیان-انڈیا سمٹ میں ورچوئل طور پر شامل ہونے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اوربھارت- آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:
میرے عزیز دوست، ملیشیاء کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کے ساتھ خوشگوار بات چیت ہوئی۔ ملیشیاء کے آسیان کی صدارت سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور آئندہ کے چوٹی کانفرنس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔بھارت- آسیان چوٹی کانفرنس میں ورچوئل طور پر شامل ہونے اوربھارت- آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے پرامید ہوں ۔
’’@anwaribrahim ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ت ف ۔ص ج)
U. No. 194
(Release ID: 2181713)
Visitor Counter : 19
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam