وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

مصر کےوزیر خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی


وزیراعظم نے غزہ امن معاہدے میں مصر کے کلیدی رول پر صدرالسیسی کو گرم جوشی سے مبارکباد  پیش کی

وزیر خارجہ عبدالعاطی نے وزیر اعظم کو اپنے دورے کے دوران ہونے والے پہلے ہندوستان-مصر اسٹریٹجک مذاکرات کے بارے میں معلومات فراہم کی

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے سلسلے میں کی جا رہی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا

Posted On: 17 OCT 2025 4:23PM by PIB Delhi

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے غزہ امن معاہدے میں مصر کے کلیدی رول پر صدر السیسی کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس سے خطے میں دیرپا امن قائم ہوگا۔

وزیر خارجہ عبدالعاطی نے وزیر اعظم کو اپنے دورے کے دوران ہونے والے پہلے ہندوستان-مصر اسٹریٹجک مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں بشمول تجارت، ٹیکنالوجی، توانائی، دفاع اور عوام سے عوام کے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن

U.NO.22


(Release ID: 2180426) Visitor Counter : 12