وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آبی گزرگاہوں کی از سرنوبحالی اور وکست بھارت میں ان کے رول سے متعلق ایک مضمون شیئر کیا

Posted On: 17 OCT 2025 1:16PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کے تحریر کردہ ایک مضمون کو شیئر کیا، جس میں انہوں نے ازسرنو بحال کی گئی آبی گزرگاہوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنے ویژن اوروِکست بھارت کے سلسلے میں کئے جا رہے اقدامات کو اجاگر کیا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان کے دریا صرف ثقافتی ورثے کی علامت نہیں ہیں،  بلکہ ترقی کی شاہراہ بھی ہیں!’’

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی جانب سے ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا کہ‘‘ہندوستان کے دریا محض ثقافتی ورثے کی علامت نہیں ہیں، بلکہ ترقی کی شاہراہیں بھی ہیں! مرکزی وزیر جناب @sarbanandsonwal نےآبی گزرگاہوں کے سلسلے  میں اپنے وژن کا اظہار کیا اور انہوں نے بتایا کس طرح وِکست بھارت کی جانب گامزن ہیں۔

یہ مضمون ضرور پڑھیں تاکہ آپ جان سکیں کہ کس طرح گزشتہ برسوں میں لاجسٹکس، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا ہے۔’’

*********

ش ح ۔  ک ا۔  ش ب ن

U. No.02


(Release ID: 2180308) Visitor Counter : 11