وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے نانا جی دیشمکھ کو اُن کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا


وزیرِ اعظم نے نانا جی دیشمکھ کی لوک نائک جے پرکاش نارائن کے تئیں عقیدت اور قوم کی تعمیر کے لیے اُن کے ویژن کو یاد کیا

Posted On: 11 OCT 2025 9:58AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نانا جی دیشمکھ کو اُن کی یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے انہیں ایک بصیرت مند سماجی مصلح، قوم ساز اور خود انحصاری و دیہی بااختیاری یقینی بنانے کے طویل مدتی حامی کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نانا جی دیشمکھ کی زندگی لگن، نظم و ضبط اور سماج کی خدمت کی عملی مثال تھی۔

وزیرِ اعظم نے نانا جی دیشمکھ کی لوک نائک جے پرکاش نارائن سے گہری وابستکی کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نانا جی کی جے پرکاش کے لیے عقیدت اور نوجوانوں کی ترقی، خدمت اور قوم کی تعمیر کے لیے اُن کا نظریہ اُن کے اُس پیغام میں جھلکتا ہے جو انہوں نے جنتا پارٹی کے مہامنتری کے عہدے کے دوران شیئر کیا تھا۔

ایکس پر وزیرِ اعظم نے کہا:

’’عظیم نانا جی دیشمکھ کو ان کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہوں۔ وہ ایک بصیرت مند سماجی مصلح، قوم ساز اور خود انحصاری و دیہی بااختیاری کے طویل مدتی حامی تھے۔ ان کی زندگی لگن، نظم و ضبط اور سماج کی خدمت کی عملی مثال تھی۔‘‘

’’نانا جی دیشمکھ لوک نائک جے پی سے گہری تحریک یافتہ تھے۔ جے پی کے لیے ان کی عقیدت اور نوجوانوں کی ترقی، خدمت اور قوم کی تعمیر کے لیے ان کا ویژن اُس پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے جو انہوں نے جنتا پارٹی کے مہامنتری کے دوران مشترک کیا تھا۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 7417


(Release ID: 2177730) Visitor Counter : 9