وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے وی کے ملہوترا کی رہائش گاہ پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
30 SEP 2025 2:21PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آنجہانی وی کے ملہوترا کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سوگوار لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے وی کے ملہوترا کی خدمات کویاد کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
”مرحوم وی کے ملہوترا جی کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ساتھ ہی ان کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ دہلی کی ترقی اور ہماری پارٹی کے گڈ گورننس ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں ان کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔’’
*****
( ش ح ۔ م ش ع۔ اش ق)
U. No. 6824
(Release ID: 2173130)
Visitor Counter : 8