وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ٹیکنالوجی کو ہندوستان میں مساوات کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے ایک مضمون شیئر کیا

Posted On: 19 SEP 2025 12:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر، جناب اشونی ویشنو کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی ہندوستان کا سب سے بڑا مساوات قائم کرنے والا ذریعہ بن چکی ہےاور اس نے سڑک کے دکانداروں سے لے کر کارپوریٹ ایگزیکٹوز تک سبھی کو بااختیار بنایا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ‘‘انڈیا اسٹیک، یوپی آئی، جے اے ایم ٹرینیٹی اور کووِن جیسے اقدامات کے ذریعے، اختراع اور شمولیت نے زندگیوں کو یکسر تبدیل کر دیا ہے، حکمرانی کو بہتر بنایا ہے اور عالمی سطح پر ہندوستان کے رول کو مضبوط کیا ہے۔’’

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

‘‘مرکزی وزیر جناب @AshwiniVaishnaw لکھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی ہندوستان کیلئےمساوات کا سب سے اہم ذریعہ بن گئی ہے، جس نے اسٹریٹ وینڈرز سے لے کر کارپوریٹ ایگزیکٹوز تک سب کو بااختیار بنایا ہے۔ انڈیا اسٹیک، یوپی آئی، جے اے ایم ٹرینیٹی اور کووِن جیسے اقدامات کے ذریعے، اختراع اور سب کی شمولیت نے لوگوں کی زندگی یکسرتبدیل کر دی  ہے،حکمرانی میں بہتری آئی ہے  اورعالمی سطح پر ہندوستان کے رول کو مستحکم کیا ہے۔’’

*******

ش ح۔ ک ا ۔ رض

U.NO.6273


(Release ID: 2168399)