وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم مودی نے نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم سوشیلا کارکی سے بات کی
وزیر اعظم نے نیپال میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والے المناک جانی ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے امن و استحکام کی بحالی اور نیپال کے لوگوں کی ترقی کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا
Posted On:
18 SEP 2025 1:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم محترمہ سوشیلا کارکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے نیپال کی اولین خاتون وزیر اعظم سوشیلاکارکی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ہندوستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی نے نیپال میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والے المناک جانی ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے اور نیپال میں امن و استحکام کی بحالی اور نیپال کے لوگوں کی ترقی کی کوششوں میں ہندوستان کی مکمل حمایت اعادہ کیا۔
وزیر اعظم کارکی نے نیپال کے لیے ہندوستان کی مضبوط حمایت کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی وزیر اعظم کی خواہشات کی حمایت کی۔
وزیر اعظم نے نیپال کے آئندہ قومی دن کے موقع پر بھی مبارکباد بھی دی۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
*******
ش ح۔ ظ ا-ج ا
UR No. 6202
(Release ID: 2167983)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam