وزیراعظم کا دفتر
اناسیویں یوم آزادی کے موقع پر صدرجمہوریہ کا خطاب ہماری قوم کی اجتماعی ترقی اور آنے والے مواقع کو اجاگر کرتا ہے: وزیراعظم
Posted On:
14 AUG 2025 8:27PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرموکے ذریعہ 79ویں یوم آزادی کے موقع پر ان کےفکر انگیز خطاب کو شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطاب نے ہماری قوم کی اجتماعی ترقی اور آنے والے مواقع پر روشنی ڈالی اور ہر شہری کو ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی دعوت دی۔
ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں، انہوں نے کہا:
ہمارے یوم آزادی کے موقع پر، راشٹرپتی جی نے ایک فکر انگیز خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے ہماری قوم کی اجتماعی ترقی اور آنے والے مواقع پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلائی جنہوں نے بھارت کی آزادی کی راہ ہموار کی اور ہر شہری سے ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔
یوم آزادی کے موقع پر، عزت مآب صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں بہت اہم باتیں کہی ہیں۔ اس میں انہوں نے خاص طور پر اجتماعی کوششوں کے ذریعے بھارت کی ترقی اور مستقبل کے مواقع پر روشنی ڈالی ہے۔ صدر جمہوریہ نے ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلائی جنہوں نے ملک کی آزادی کا خواب پورا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اہل وطن سے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4739
(Release ID: 2156679)