وزیراعظم کا دفتر
کشتواڑ، جموں و کشمیر میں بادل پھٹنے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ وزیر اعظم کی اظہار یکجہتی؛ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
Posted On:
14 AUG 2025 4:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں بادل پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آفت سے متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:
‘‘میرےاحساسات اور دعائیں جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے اور سیلاب سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضرورت مندوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔’’
********
ش ح۔ع و۔ن ع
U-4711
(Release ID: 2156443)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam