وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

تقسیم کے ہولناک یادگاری دن پروزیراعظم نے تقسیم سے متاثرہ افراد کے حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Posted On: 14 AUG 2025 8:52AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تقسیم کی ہولناکیوں کےیاد گاری دن  پر ہندوستان کی تاریخ کے سب سے المناک بابوں میں سے ایک کے دوران لاتعداد افراد کے ذریعہ جھیلےگئے انتہائی  کرب اور درد کویاد کیا۔

وزیر اعظم نے تقسیم سے متاثر ہونے والوں کی ہمت اورثابت قدمی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی ناقابل تصور نقصان کو جھیلنے کی صلاحیت اور پھر نئے سرے سےاپنی زندگی کوشروع کرنے کی طاقت کا اعتراف کیا۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ہندوستان ہماری تاریخ کے اس المناک باب کے دوران لاتعداد لوگوں کی طرف سےجھیلے گئے انتہائی کرب اور درد کو یاد کرتے ہوئے،PartitionHorrorsRemembranceDay# مناتا ہے۔یہ ان کی ہمت کےاحترام کا بھی دن  ہے... ناقابل تصور نقصان کا سامنا کرنے کی ان کی صلاحیت اور پھر نئے سرے سے زندگی شروع کرنے کی طاقت حاصل کرنے کا دن ہے۔ متاثر ہونے والوں میں سے بہت سے افراد اپنی زندگی کو دوبارہ تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے اورقابل ذکر چیزیں حاصل کیں۔ یہ دن ہمیں ہم آہنگی کے ان رشتوں کو مضبوط کرنے کی ہماری مستقل ذمہ داری کی بھی یاد دلاتا ہے جو ہمارے ملک کو آپس میں جوڑتے ہیں۔‘‘

*****

ش ح۔ م ح ۔ م ش

U. No-4686


(Release ID: 2156257)