امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور  امداد باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے آج نئی دہلی میں اپنے رہائش گاہ پر ’’ہر گھر  ترنگا’مہم کے تحت ترنگا لہرايا

Posted On: 13 AUG 2025 11:08AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی ‘ہر گھر ترنگا’ مہم آج ملک کو اتحاد کے مضبوط دھاگے میں پرونے اور جذبہ حب الوطنی کو مزید تقویت بخشنے والی ایک وسیع عوامی مہم بن چکی ہے

یہ مہم ظاہر کرتی ہے کہ بے شمار آزادی کے بے شمار متو الوں نے اپنی قربانی، استقامت اور لگن سے آزاد بھارت کا خواب پورا کیا، اور ۱۴۰ کروڑ ملک کے شہری اسے ترقی یافتہ اور بہترین بنانے کے لئے پُرعزم ہیں

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ترنگا لہرایا ۔

w1.jpg

ایکس پلیٹ فارم پر دیے گئے ایک پیغام میں مرکزی وزیر داخلہ اور  امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی ‘ہر گھر ترنگا’ مہم آج ایک عوامی مہم بن گئی ہے جو ملک کو اتحاد کے دھاگے میں پروتی ہے اور حب الوطنی کے جذبے کو مضبوط کرتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ مہم اس بات کی عکاس ہے کہ آزادی کے بے شمار متوالوں نے اپنی قربانی، صبر و لگن سے آزاد بھارت کا خواب پورا کیا، اور ۱۴۰ کروڑ ملک کے شہری اسے ترقی یافتہ اور دنیا کے بہترین ممالک میں شامل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

***

ش ح۔ ش آ۔ج

Uno-4650


(Release ID: 2155950)