وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 17ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ملیشیا کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی
Posted On:
07 JUL 2025 5:13AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 17ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ملیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب انور بن ابراہیم سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے، اگست 2024 میں وزیر اعظم ملیشیا کے بھارت کے سرکاری دورے کے بعد بھارت اور ملیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، صحت، سیاحت اور عوامی روابط جیسے شعبے شامل ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے پہلگام دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرنے پر وزیر اعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی فورمز میں تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم مودی نے آسیان کی کامیاب قیادت پر ملیشیا کو مبارکباد دی اور بھارت-آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے بشمول بھارت-آسیان آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے)کے جائزے کی جلد اور کامیاب تکمیل میں ملیشیا کی مسلسل حمایت کا خیر مقدم کیا۔
*******
ش ح۔ ش ت۔م ش
U.NO.2510
(Release ID: 2142806)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam